• ستمبر 20, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 20, 2026 11:58 صبح
  • پاکستان

بزرگ خواتین بالوں میں رات بھر تیل لگا رہنے کو بالوں کی صحت کے لیے مفید قرار دیتی ہیں

خوبصورت اور صحت مند بالوں کی خواہش میں بہت سی خواتین بالوں میں تیل لگا کر اسے پوری رات کے لیے چھوڑ دیتی ہیں۔ یہ طریقہ کئی گھروں میں ایک پرانی روایت کے طور پر آج بھی رائج ہے، جہاں بزرگ خواتین بالوں میں رات بھر تیل لگا رہنے کو بالوں کی صحت کے لیے مفید قرار دیتی ہیں۔

بلاشبہ بالوں کی مناسب دیکھ بھال میں تیل لگانے کو ایک معمول کے طور پر شامل کیا جاسکتا ہے، لیکن ماہرین کے مطابق کسی بھی چیز کا فائدہ اس کے درست استعمال سے وابستہ ہوتا ہے۔ جدید تحقیق اور دستیاب معلومات نے رات بھر تیل لگائے رکھنے کے حوالے سے بعض عام تصورات پر سوال اٹھائے ہیں۔

بالوں میں طویل وقت تک تیل لگا رہنے کے بارے میں ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ یہ عمل بعض افراد کے لیے مسائل پیدا کرسکتا ہے۔ ان کے مطابق کھوپڑی پر زیادہ دیر تک تیل موجود رہنے سے بالوں کے ہیئر فولیکلز متاثر یا بلاک ہوسکتے ہیں۔

ماہرین نے یہ بھی بتایا ہے کہ بالوں میں طویل عرصے تک تیل لگا رہنا بعض صورتوں میں چہرے پر ’پومیڈ ایکنی‘ نامی مہاسوں کا باعث بن سکتا ہے، خاص طور پر جب تیل بالوں سے چہرے کی جلد تک منتقل ہو۔

اس کے علاوہ، زیادہ دیر تک تیل چھوڑنے کو ’سیبورہیک ڈرماٹائٹس‘ سے بھی جوڑا گیا ہے۔ یہ کھوپڑی کی ایک ایسی کیفیت ہے جس میں خارش، خشکی اور سوزش جیسی علامات پیدا ہوسکتی ہیں۔ اسی وجہ سے ماہرین بالوں میں تیل لگانے کے بجائے اسے ضرورت سے زیادہ دیر تک لگا رہنے دینے سے گریز کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے