• ستمبر 19, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 19, 2026 9:36 شام
  • پاکستان

ذرائع کے مطابق 50 سالہ انتھونی ہال کے پاس ڈرائیونگ لائسنس بھی نہیں تھا

برطانیہ میں ایک نابینا شخص کو نشے کی حالت میں اپنے ساتھی کی گاڑی بغیر اجازت لے کر تقریباً 240 کلومیٹر گاڑی چلانے پر معطل قید کی سزا سنا دی گئی۔

ذرائع کے مطابق 50 سالہ انتھونی ہال کے پاس ڈرائیونگ لائسنس بھی نہیں تھا۔ عدالت کو بتایا گیا کہ پولیس نے اسے 29 جون کی رات ایک بج کر 45 منٹ پر کارلائل کے قریب ایم 6 موٹروے پر روکا، جہاں وہ ووکس ہال میریوا کو کبھی ایک لین اور کبھی دوسری لین میں چلاتے ہوئے ہارڈ شولڈر تک لے جا رہا تھا۔

ہال نے پولیس کو بتایا کہ وہ ہڈرزفیلڈ میں اپنے گھر سے گاڑی چلا کر نکلا تھا اور اس سے قبل اس نے اپنے ساتھی کے ساتھ شراب کی چار بوتلیں پی تھیں۔

کرکلیز مجسٹریٹس کورٹ میں ہال نے خطرناک ڈرائیونگ سمیت تمام الزامات کا اعتراف کیا۔ عدالت نے اسے 36 ہفتے قید کی سزا سنائی۔ تاہم، یہ سزا 18 ماہ کے لیے معطل کر دی گئی۔

ہال نے شراب کے نشے میں ڈرائیونگ، لائسنس اور انشورنس کے بغیر گاڑی چلانے اور مالک کی اجازت کے بغیر گاڑی لے جانے کے الزامات بھی تسلیم کیے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے