• ستمبر 19, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 19, 2026 8:47 شام
  • پاکستان

آگ اور بجلی کے بغیر کھانا پکانے کا بیگ، حیرت انگیز ایجاد

لندن سے بنگلادیش جانے والی پرواز میں مسافر لڑ پڑے، ویڈیو وائرل

شوہر نے میکے سے واپس نہ آنے پر بیوی کی ناک کاٹ دی

’’125 سال سے مسلسل روشن دنیا کا واحد بلب‘‘

تہران (19 ستمبر 2026): ایرانی سفارتخانے کے اہلکار کو ملک سے نکالنے کے فیصلے پر ایران نے بھی سوئیڈن کے سفارتکار کو 48 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔

ایرانی سفارتخانے کے اہلکار کو ملک سے نکالنے کے فیصلے پر ایران نے سوئیڈن کے سفیر کو وزارت خارجہ طلب کر کے احتجاج ریکارڈ کروایا اور سوئیڈن کی ایران پالیسی کو تباہ کن قرار دیا۔

تہران نے سکیورٹی امور میں مداخلت سے متعلق اسٹاک ہوم کے الزامات بھی بے بنیاد قرار دے دیے جبکہ ایران مخالف عناصر کو سوئیڈن میں سرگرمیوں کی اجازت دینے پر اعتراض کیا۔

ایرانی وزارت خارجہ نے دعویٰ کیا کہ سوئیڈن نے اسرائیلی حکومت کے دباؤ میں ایرانی اہلکار کو نکالنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد ایران نے بھی سوئیڈن کے سفارتکار کو 48 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے