• ستمبر 19, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 19, 2026 7:57 شام
  • پاکستان

مسافروں کو ائیرپورٹ روانہ ہونے سے قبل اپنی فلائٹ کا اسٹیٹس چیک کرنے کی ہدایت کی گئی ہے

ایران جنگ کے دوران متحدہ عرب امارات میں فضائی آپریشن بری طرح طور پر متاثر ہو رہا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق دبئی، ابوظہبی اور شارجہ کے بین الاقوامی ائیرپورٹس سے خلیجی ممالک بالخصوص بحرین، کویت اور سعودی عرب جانے والی کئی پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار ہیں۔

مسافروں کو ائیرپورٹ روانہ ہونے سے قبل اپنی فلائٹ کا اسٹیٹس چیک کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

فلائی دبئی کی پروازیں منسوخ

فلائی دبئی نے آج دبئی سے بحرین، ابہا اور ینبع جانے والی پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔ اس کے علاوہ دبئی سے بلغراد، ماسکو، الماتی اور منسک جانے والی کئی پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہیں۔ ائیرلائن نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کم از کم 4 گھنٹے پہلے ائیرپورٹ پہنچیں۔

اتحاد ائیرویز میں شیڈول تبدیلیاں

اتحاد ائیرویز کی بھی کئی پروازوں کے اوقات میں تبدیلی کی گئی ہے۔ EY353 ابوظہبی – حیدرآباد، 6:40 کے بجائے 7:44 پر, EY233 ابوظہبی – بنگلورو، 7:00 کے بجائے 7:54 پر, EY303: ابوظہبی – اسلام آباد، 7:10 کے بجائے 7:59 پر روانہ ہوگی۔

ایئر عربیہ سب سے زیادہ متاثر

ایئر عربیہ کا نیٹ ورک سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ شارجہ اور ابوظہبی سے کویت اور بحرین کے لیے درجنوں پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔

ابوظہبی – کویت: 3L020 منسوخ کویت – ابوظہبی: 3L021 منسوخ شارجہ – کویت: G9068 اور G9124 منسوخ شارجہ – بحرین: G9107 اور G9108 منسوخ شارجہ – ابہا: G9195 / G9196 منسوخ

کئی دیگر پروازیں ابھی تک روانہ نہیں ہو سکیں اور ان کا اسٹیٹس "Not yet departed" ظاہر کیا جا رہا ہے۔

بھارتی ائیرلائن اسپائس جیٹ کی دبئی – ممبئی پرواز SG5113 بھی منسوخ کر دی گئی ہے۔ دہلی ائیرپورٹ انتظامیہ نے کہا ہے کہ وہ مسافروں کی مدد کے لیے ائیرلائن سے رابطے میں ہے۔

یو اے ای کی ہوابازی حکام کا کہنا ہے کہ تمام بڑے ائیرپورٹس آپریشنل ہیں لیکن شیڈول میں تبدیلی ممکن ہے۔ اس لیے گھر سے نکلنے سے پہلے ائیرلائن کی ویب سائٹ یا ایپ پر فلائٹ اسٹیٹس ضرور چیک کریں۔

اپنا رابطہ نمبر ائیرلائن کے پاس اپ ڈیٹ رکھیں تاکہ ایس ایم ایس الرٹ مل سکے۔ چیک اِن آن لائن مکمل کریں اور اضافی وقت لے کر ائیرپورٹ پہنچیں۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے