• ستمبر 19, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 19, 2026 4:34 شام
  • پاکستان

ملزم اپنی بیوی کو ہراساں کرنے کے ساتھ کسی کو بتانے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیتا تھا، پولیس

ہربنس پورہ پولیس نے بیوی کو ہراساں اور تشدد کرنے والے شوہر کو گرفتار کرلیا۔

ایس پی کینٹ عاطف امیر کے مطابق ملزم عادل کے خلاف متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشنز کے حوالے کردیا گیا ہے۔

ایس پی کینٹ کی ہدایت پر ایس ایچ او ہربنس پورہ محسن شہزاد نے پولیس ٹیم کے ساتھ فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم عادل کو گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق ملزم اپنی بیوی کو اپنے دوستوں سے رابطہ کرنے پر مجبور کرتا تھا۔

ایس پی کینٹ عاطف امیر کے مطابق ملزم عادل بیوی کو تشدد اور ہراساں کرنے کے ساتھ کسی کو بتانے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیتا تھا۔ متاثرہ خاتون کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ایس پی کینٹ نے کہا کہ خواتین پر تشدد ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا ۔ معاشرے میں خواتین کو مکمل تحفظ فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔ خواتین پر تشدد اور انہیں ہراساں کرنے والے افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

انہوں نے بروقت کارروائی پر ایس ایچ او ہربنس پورہ محسن شہزاد اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے