• ستمبر 19, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 19, 2026 4:34 شام
  • پاکستان

گھر میں جو کچھ تھا، والدین کے علاج پر لگا دیا، پولیس ملزمان کو گرفتار کرکے مدد کرے، متاثرہ خاندان

بلدیہ کے علاقے اتحاد ٹاؤن کی قائم خانی کالونی میں ایک گھر میں چوری کی واردات ہوئی، جہاں ملزمان گھر کی کنڈی تالے سمیت اکھاڑ کر داخل ہوئے اور نقدی، سونا اور گھریلو سامان لے گئے۔

فیملی کے مطابق واردات اس وقت کی گئی جب گھر کے افراد اسپتال میں موجود تھے۔ ملزمان نے پلاس کے ذریعے تالے کی کنڈی کو جڑ سے اکھاڑا اور گھر میں داخل ہوکر سامان چوری کیا۔

فیملی کے مطابق ملزمان گھر میں رکھے 20 ہزار روپے نقد اور تقریباً 50 ہزار روپے مالیت کا سونا لے گئے۔ سونا ہلکی مالیت کی ایک انگوٹھی اور بالیوں کی شکل میں تھا، جو بچی کی ولادت پر جاننے والوں کی جانب سے تحفے میں ملا تھا۔

متاثرہ خاندان نے بتایا کہ والد کو ڈائیلائسز کے لیے اسپتال لے کر گئے تھے، جبکہ والدہ سول اسپتال میں داخل ہیں اور آج ان کے پیر کا آپریشن ہے۔ گھر کے سربراہ نے بتایا کہ وہ کارپینٹر کا کام کرتے ہیں اور والدین کے علاج پر اپنی جمع پونجی خرچ کردی ہے۔

فیملی کے مطابق گھر میں جو کچھ تھوڑا بہت موجود تھا، وہ بھی چور لے گئے۔ ملزمان چولہا اور کچن میں رکھے اسٹیل کے گلاس تک اپنے ساتھ لے گئے۔

متاثرہ خاندان نے پولیس سے ملزمان کو گرفتار کرنے اور ان کی مدد کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ گھر کا سامان اور قیمتی اشیا چوری ہونے سے انہیں شدید نقصان کا سامنا ہے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے