شوہر نے میکے سے واپس نہ آنے پر بیوی کی ناک کاٹ دی
’’125 سال سے مسلسل روشن دنیا کا واحد بلب‘‘
اے آئی کو چکما دینے والی شرٹ : حیرت انگیز ایجاد
جب ملازمہ کے سیب کھاتے ہی صدیوں پرانے نایاب ہیرے کی چوری پکڑی گئی
کوئٹہ (18 ستمبر 2026): سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں آپریشن کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 7 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔
سیکیورٹی فورسز کی آپریشن ردالفتنہ تھری کے تحت بلوچستان میں دہشت گردوں کیخلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دو مختلف کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندوستان کے سات دہشت گرد جہنم واصل کر دیے گئے۔
پنجگور کے علاقے فتح علی میں فتنہ الہندوستان کے پانچ دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ ہلاک دہشت گردوں سے بھاری اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔
سیکیورٹی فورسز کی ضلع کچھی کے علاقے ڈھاڈر میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کے دوران دو دہشتگرد ہلاک ہوئے۔۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق موثر کارروائی میں متعدد دہشت گردوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ جب کہ سیکیورٹی فورسز کی دہشت گردوں کے مکمل خاتمے اور امن و امان کیلیے کارروائیاں جاری ہیں۔
