• ستمبر 18, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 18, 2026 10:48 صبح
  • پاکستان

گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق بوٹسی نے یہ اعزاز 3 سال اور 139 دن کی عمر میں حاصل کیا

امریکا سے تعلق رکھنے والی 3 سالہ بوٹسی ڈیرنگٹن نے کم عمری میں ہی ایسا عالمی ریکارڈ قائم کرلیا جس نے دنیا بھر کی توجہ حاصل کرلی۔ ننھی بچی دنیا کے تمام 12 ڈزنی تھیم پارکس کا دورہ کرنے والی کم عمر ترین شخصیت بن گئی ہے۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق بوٹسی نے یہ اعزاز 3 سال اور 139 دن کی عمر میں حاصل کیا۔ اس کا ڈزنی کا سفر 2024 میں جاپان کے ’ٹوکیو ڈزنی سی‘ سے شروع ہوا تھا، جب وہ ابھی چلنے کے قابل بھی نہیں ہوئی تھی۔

تقریباً ڈھائی سال کے دوران بوٹسی نے ایشیا، یورپ اور امریکا میں موجود ڈزنی کے تمام 12 پارکس دیکھے۔ اس سفر میں اس کے والدین اور 5 سالہ بھائی بریگز بھی اس کے ساتھ رہے۔

اس منفرد سفر کا آخری پڑاؤ 14 ستمبر 2026 کو ڈزنی لینڈ پیرس بنا، جہاں گنیز ورلڈ ریکارڈز کے نمائندے ولیم سنڈن نے باضابطہ طور پر بوٹسی کے ریکارڈ کی تصدیق کی۔

View this post on Instagram

یوں بوٹسی نے چار سال کی عمر کو پہنچنے سے پہلے ہی ڈزنی کی دنیا کے تمام 12 تھیم پارکس دیکھ کر ایک ایسا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا جو اس کی کم عمری کے باعث مزید غیر معمولی بن گیا ہے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے