• ستمبر 17, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 17, 2026 9:53 شام
  • پاکستان

اسٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 40 کروڑ 22 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بتایا ہے کہ یوروبانڈز کے انفلوز کی آمد کے بعد زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 26 ارب 79 کروڑ سے تجاوز کرگئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک سے جاری اعداد و شمار میں بتایا گیا کہ یورو بانڈز کے 3 ارب ڈالر کے انفلوز کی آمد کے نتیجے میں زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 21 ارب 39 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔

اعداد وشمار میں بتایا گیا کہ کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 40 کروڑ 22 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔

اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ 11 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران انٹرنیشنل مارکیٹ میں جاری کردہ یورو بانڈز کی ترسیلات موصول ہوئیں۔

مزید بتایا گیا کہ یورو بانڈز کے اجرا سے حاصل 3 ارب 6 کروڑ ڈالر زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں شامل ہوگئے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 26 ارب 79 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئے۔

Total liquid foreign #reserves held by the country stood at US$26.79 billion as of September 11, 2026.https://t.co/mVwDwVa0gU#sbpreserves pic.twitter.com/5VXguHtH1B — SBP (@StateBank_Pak) September 17, 2026

Total liquid foreign #reserves held by the country stood at US$26.79 billion as of September 11, 2026.https://t.co/mVwDwVa0gU#sbpreserves pic.twitter.com/5VXguHtH1B

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے