• ستمبر 17, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 17, 2026 6:04 شام
  • پاکستان

اداکار کے مطابق 64 برس کی عمر میں بھی انہیں محسوس ہوتا ہے کہ ابھی بہت کچھ باقی ہے

ہالی ووڈ کے ایکشن ہیرو ٹام کروز نے کہا ہے کہ کئی دہائیوں پر محیط شاندار فلمی سفر اور بے شمار کامیابیوں کے باوجود وہ ماضی کی کامیابیوں میں الجھ کر نہیں رہتے بلکہ ہر بار ایک نئے خواب کی تلاش میں نکل پڑتے ہیں۔

64 سالہ ٹام کروز دنیا کے معروف اداکاروں میں شمار ہوتے ہیں اور خطرناک ایکشن مناظر اور اسٹنٹس خود انجام دینے کی وجہ سے بھی خاص شہرت رکھتے ہیں۔ ایک حالیہ انٹرویو میں انہوں نے اپنے فلمی کیریئر، زندگی کے نظریے اور مستقبل کے عزائم پر کھل کر بات کی۔

ٹام کروز کا کہنا تھا کہ زندگی مسلسل ان کی طرف بڑھ رہی ہے اور وہ بھی پوری توانائی کے ساتھ اس کا سامنا کر رہے ہیں۔ وہ آدھے دل سے زندگی گزارنے پر یقین نہیں رکھتے اور نہ ہی کبھی یہ سوچنا چاہتے ہیں کہ وہ زندگی میں اپنی بلند ترین سطح تک پہنچ چکے ہیں۔

اداکار کے مطابق 64 برس کی عمر میں بھی انہیں محسوس ہوتا ہے کہ ابھی بہت کچھ باقی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ زندگی میں ہمیشہ کوئی نیا خواب سامنے آتا رہتا ہے، جبکہ جس شخص کے پاس کوئی خواب باقی نہیں رہتا، وہ گویا جینے کا فیصلہ ترک کر چکا ہوتا ہے۔

’مشن: امپاسیبل‘ سیریز کے اسٹار نے بتایا کہ وہ زندگی کو عام لوگوں کے مقابلے میں قدرے مختلف انداز سے دیکھتے ہیں اور ان کے نزدیک زندگی دراصل کہانیوں کا ایک مجموعہ ہے۔

ٹام کروز نے کہا کہ وہ تاریخ سے سیکھنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن ماضی میں رہنا پسند نہیں کرتے۔ ان کے بقول کامیابی حاصل کرکے کچھ نیا تخلیق کرنے میں انہیں خوشی ملتی ہے، تاہم ایک خواب پورا ہونے کے بعد ان کے سامنے ہمیشہ ایک نیا خواب موجود ہوتا ہے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے