سیئول کے حتمی فیصلے کا انحصار واشنگٹن کے ساتھ مذاکرات اور خطے میں بدلتی ہوئی سکیورٹی صورتحال پر ہوسکتا ہے
سیئول: جنوبی کوریا نے آبنائے ہرمز میں فوجی دستے تعینات کرنے کے حوالے سے ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ چو ہیون نے کہا ہے کہ سیئول خطے میں جاری بحران کے تناظر میں اپنے ردعمل کا جائزہ لے رہا ہے، تاہم آبنائے ہرمز میں فوج بھیجنے کا فیصلہ ابھی نہیں کیا گیا۔
جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ یہ بیان واشنگٹن روانگی سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے دیا۔ وہ امریکا میں وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات اور اہم علاقائی امور پر بات چیت کریں گے۔
آبنائے ہرمز میں جاری کشیدگی کے باعث امریکا اپنے اتحادی ممالک سے تعاون کی توقع کررہا ہے، جبکہ جنوبی کوریا بھی اپنی سلامتی اور علاقائی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کررہا ہے۔
سیئول کے حتمی فیصلے کا انحصار واشنگٹن کے ساتھ مذاکرات اور خطے میں بدلتی ہوئی سکیورٹی صورتحال پر ہوسکتا ہے۔
