حکومت کی جانب سے سیاحتی مقامات کی بہتری اور تفریحی سہولیات کی فراہمی کے منصوبوں پر کام جاری ہے
کوئٹہ: بلوچستان حکومت بولان، خضدار، زیارت اور ہرنائی سمیت صوبے بھر میں سیاحت کے فروغ کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ حکومت کی جانب سے سیاحتی مقامات کی بہتری اور تفریحی سہولیات کی فراہمی کے منصوبوں پر کام جاری ہے۔
ڈائریکٹر محکمہ سیاحت بلوچستان گہرام بخشی بلوچ نے کہا کہ شمالی بلوچستان کے سیاحتی مقامات پر سیاحوں کے لیے سہولیات کی فراہمی کے منصوبے جاری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی 770 کلومیٹر طویل ساحلی پٹی سیاحت کے حوالے سے غیرمعمولی اہمیت کی حامل ہے، ساحلی علاقوں میں سیاحتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے جامع منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔
ڈائریکٹر محکمہ سیاحت بلوچستان نے ملکی و غیرملکی سیاحوں کو بلوچستان کے خوبصورت مقامات کے دورے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ فطری خوبصورتی سے مالا مال بلوچستان میں سیاحت کے فروغ سے روزگار کے مواقع بڑھیں گے اور مقامی معیشت بھی مضبوط ہوگی۔
بلوچستان حکومت سیاحتی مقامات کی بہتری اور تفریحی سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں بلوچستان حکومت بولان، خضدار،زیارت اورہرنائی سمیت صوبہ بھرمیں سیاحت کے فروغ کیلئے انقلابی اقدامات کر رہی ہے ڈائریکٹرمحکمہ سیاحت بلوچستان گہرام بخشی بلوچ نے کہا کہ؛ شمالی بلوچستان کے سیاحتی مقامات… pic.twitter.com/KDWO7M9sXe — PTV News (@PTVNewsOfficial) September 17, 2026
بلوچستان حکومت سیاحتی مقامات کی بہتری اور تفریحی سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں بلوچستان حکومت بولان، خضدار،زیارت اورہرنائی سمیت صوبہ بھرمیں سیاحت کے فروغ کیلئے انقلابی اقدامات کر رہی ہے ڈائریکٹرمحکمہ سیاحت بلوچستان گہرام بخشی بلوچ نے کہا کہ؛ شمالی بلوچستان کے سیاحتی مقامات… pic.twitter.com/KDWO7M9sXe
