اے آئی کو چکما دینے والی شرٹ : حیرت انگیز ایجاد
جب ملازمہ کے سیب کھاتے ہی صدیوں پرانے نایاب ہیرے کی چوری پکڑی گئی
یہ شخص ’عورت‘ کیوں بن گیا؟ شاطرانہ چال!
عمان : سمندر کے اوپر سے گزرنے والا کیبل کار منصوبہ تیار
لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے قومی کرکٹر محمد رضوان کی این سی سی آئی اے نوٹسز کیخلاف درخواست مسترد کردی۔
تفصیلات کے مطابق کرکٹرکی این سی سی آئی اے انکوائری کیخلاف درخواست پرسماعت ہوئی، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے محمد رضوان کی درخواست پر سماعت کی۔
دوران سماعت وکیل درخواست گزار نے کہا کہ رضوان کو نوٹسز بھجوائے گئے ہیں، جس پر چیف جسٹس عالیہ نیلم نے کہا کہ آپ جاکر نوٹسزکے جواب دے دیں۔ آپ کو کس تاریخ کو نوٹس جاری کیا گیا۔
درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ لارڈز ٹیسٹ کے بعد درخواست گزار کو ہوٹل لابی میں بلوایا گیا، بغیر نوٹس کے درخواست گزار سے تفتیش کی گئی اور موبائل قبضے میں لے لیا گیا۔
انہوں نے کہ کہا کہ درخواست گزار نے اس یقین دہانی پر موبائل فون دیا کہ 3 گھنٹے بعد واپس کیا جائے گا، تاہم درخواست گزار کو آج کی تاریخ تک موبائل فون واپس نہیں کیا گیا جو بد دیانتی ظاہر کرتا ہے۔
رضوان کے وکیل نے کہا کہ کرکٹر کو کرپشن سے بچانے کے لیے آئی سی سی کا اینٹی کرپشن یونٹ فورم ہے، درخواست گزار کے خلاف معاملہ آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ کو نہیں بھجوایا گیا۔
امام الحق اور رضوان کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع، بینک اکاؤنٹس بھی چیک
واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی کرکٹر محمد رضوان نے این سی سی آئی اے کی طلبی کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ رضوان نے درخواست میں این سی سی آئی اے کے دائرہ اختیار اور تحقیقات کی نوعیت پر سوالات اٹھائے تھے۔
