• ستمبر 17, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 17, 2026 4:58 صبح
  • پاکستان

خواجہ سلمان رفیق نے اسپتال کے مختلف وارڈز کا دورہ کیا

صوبائی وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے چلڈرن اسپتال ملتان کا دورہ کیا اور نرسری وارڈ سمیت مختلف وارڈز اور ری ہیبلی ٹیشن سنٹر کا معائنہ کیا۔

سیکرٹری صحت پنجاب عظمت محمود بھی صوبائی وزیر کے ہمراہ تھے، جبکہ ڈین چلڈرن اسپتال پروفیسر کاشف چشتی چیئرپرسن تارے زمین پر فادیہ کاشف، ایم ایس اور دیگر ڈاکٹرز بھی اس موقع پر موجود تھے۔

خواجہ سلمان رفیق نے اسپتال کے مختلف وارڈز کا دورہ کیا اور زیرعلاج بچوں اور ان کے اہلخانہ سے ملاقات کرکے علاج معالجے کی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔

صوبائی وزیر صحت نے اسپتال انتظامیہ کو مریضوں اور ان کے اہلخانہ کے لیے زیادہ سے زیادہ آسانیاں پیدا کرنے کی ہدایت کی۔

اس موقع پر خواجہ سلمان رفیق کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے لیے کوشاں ہیں۔

صوبے بھر میں نئے چلڈرن اسپتال بنائے جا رہے ہیں تاکہ بچوں کو علاج معالجے کی بہتر سہولیات میسر آسکیں۔

سیکرٹری صحت پنجاب عظمت محمود نے کہا کہ اسپتالوں میں بچوں کے علاج معالجے کی سہولیات میں اضافہ کیا جا رہا ہے، جبکہ مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنا محکمہ صحت کی اولین ترجیح ہے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے