• ستمبر 17, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 16, 2026 11:57 شام
  • پاکستان

امریکی میڈیا کی جاب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکا، اسرائیل اور عرب ممالک کے اعلیٰ فوجی افسران نے ایران کے حوالے سے جرمنی میں خفیہ ملاقات کی ہے۔

امریکی نیوز ویب سائٹ ایگزیوس کے مطابق دو اسرائیلی حکام نے تصدیق کی ہے کہ امریکا، اسرائیل اور متعدد عرب ممالک کے اعلیٰ فوجی کمانڈرز نے گزشتہ ہفتے جرمنی میں ایک خفیہ ملاقات کی جس میں ایران کے ساتھ جاری جنگ اور خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ویب سائٹ کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) کے کمانڈر ایڈمرل بریڈ کوپر کی جانب سے منعقد کی گئی اس نجی اور خفیہ نشست کا کسی بھی شریک ملک نے باضابطہ اعلان نہیں کیا۔

رپورٹ کے مطابق ایڈمرل بریڈ کوپر کے علاوہ اس اہم اجلاس میں اسرائیل، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین، کویت، قطر، اردن اور مصر کے فوجی سربراہان نے شرکت کی۔

ملاقات کے دوران ایڈمرل بریڈکوپر نے شرکا کو یقین دلایا کہ امریکی اڈوں پر ایرانی حملوں کے باوجود امریکی فوج خطے سے انخلا نہیں کرے گی، انہوں نے اپنے ہم منصبوں کو آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی آمدورفت بڑھانے کے امریکی منصوبے پر بھی تفصیلی بریفنگ دی۔

ایک اسرائیلی عہدیدار کے مطابق اسرائیلی فوج کے چیف آف اسٹاف جنرل ایال ضمیر نے دیگر شرکا کو مختلف محاذوں پر اسرائیلی فوج کے آپریشنز کے حوالے سے آگاہ کیا۔

ویب سائٹ کے مطابق امریکی سینٹکام نے اس ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’جرمنی میں ایک طے شدہ کانفرنس کے دوران 8 ممالک کے اعلیٰ فوجی رہنماؤں کی میزبانی کی گئی، رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ میں سکیورٹی تعاون بڑھانے کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا‘۔

امریکا اپنی مشرق وسطیٰ کی خارجہ پالیسی کو اسرائیل کے تابع نہیں بناسکتا، جے ڈی وینس

امریکا میں بس حادثےکی لائیوکوریج کرنیوالا نیوز ہیلی کاپٹرگرکر تباہ، پائلٹ اور خاتون رپورٹر سمیت 3 افراد ہلاک

برکس سربراہی اجلاس، عالمی رہنماؤں کو صرف سبزیوں سے بنےکھانےکھلانے پر مودی سرکار کو تنقیدکا سامنا

برطانیہ کے سینئر صحافی شوکت ڈار انتقال کرگئے

ایرانی حملوں سے مشرق وسطیٰ میں امریکی اڈوں پر تباہی کی نئی تصاویر سامنے آگئیں

امریکی حکام اور حوثیوں کے درمیان گزشتہ ہفتے عمان میں خفیہ ملاقات ہوئی: خبر ایجنسی

سوڈان میں سونے کی کان منہدم ہونے سے کم از کم 60 افراد ہلاک

غزہ: اسرائیلی حملوں سے متاثرہ عمارت گرنے سے 5 بچوں سمیت 16 افراد شہید

بھارتی تاجر کو پیچھے چھوڑ کر ایشیا کے امیر ترین فرد بننے والے شخص کون ہیں؟

ویڈیو: ایرانی ائیرلائن کے طیارے کا دوران پرواز ٹائر پھٹ گیا، مسافروں کی چیخ و پکار

ایران جنگ سے گولہ بارود میں کمی کا سامنا ہے، امریکی محکمہ دفاع نے کانگریس کو رپورٹ پیش کردی

لیبیا : تیل کی پیداوار متاثر ،گارڈز نے احتجاجاً خام تیل کی پائپ لائن کا وال بند کردیا

تازہ ترین

• 6 منٹ پہلے امریکا، اسرائیل اور عرب ممالک کے اعلیٰ فوجی افسران کی گزشتہ ہفتے جرمنی میں خفیہ ملاقات ہوئی: امریکی میڈیا کا دعویٰ

• 22 منٹ پہلے امریکا اپنی مشرق وسطیٰ کی خارجہ پالیسی کو اسرائیل کے تابع نہیں بناسکتا، جے ڈی وینس

• 24 منٹ پہلے پاکستان کا بھارتی بحری جہازکی پاکستانی خصوصی اقتصادی زون کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج

پاکستان کا بھارتی بحری جہازکی پاکستانی خصوصی اقتصادی زون کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج

• 2 گھنٹے پہلے امریکا میں بس حادثےکی لائیوکوریج کرنیوالا نیوز ہیلی کاپٹرگرکر تباہ، پائلٹ اور خاتون رپورٹر سمیت 3 افراد ہلاک

• 2 گھنٹے پہلے جوان افراد میں کینسر تیزی سے پھیلنے کی ایک اہم ترین وجہ دریافت

جوان افراد میں کینسر تیزی سے پھیلنے کی ایک اہم ترین وجہ دریافت

• 3 گھنٹے پہلے پاکستان ہاکی فیڈریشن نے بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار کر دیا

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار کر دیا

• 3 گھنٹے پہلے برکس سربراہی اجلاس، عالمی رہنماؤں کو صرف سبزیوں سے بنےکھانےکھلانے پر مودی سرکار کو تنقیدکا سامنا

• 3 گھنٹے پہلے وہ عام غذا جس سے گھٹنوں کی تکلیف کا سامنا ہوسکتا ہے

وہ عام غذا جس سے گھٹنوں کی تکلیف کا سامنا ہوسکتا ہے

ماخذ: Geo News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے