• ستمبر 17, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 16, 2026 11:57 شام
  • پاکستان

فخر عالم نے فلمسٹار ریشم کے ساتھ ایک فلم کی تھی، جس کے گانے کی ویڈیو وسیم اکرم نے شیئر کی ہے

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے اپنے قریبی دوست اور معروف میزبان فخر عالم کی ماضی کی ایک دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے، جس کے بعد یہ کلپ تیزی سے وائرل ہو گیا۔

وسیم اکرم اور فخر عالم کی دوستی کئی برسوں پر محیط ہے اور دونوں اکثر کرکٹ ٹرانسمیشنز میں ایک ساتھ نظر آتے ہیں۔ رواں برس دونوں نے ایک ساتھ حج کی سعادت بھی حاصل کی تھی۔

فخر عالم شوبز کی دنیا میں بھی سرگرم رہے ہیں اور انہوں نے ماضی میں اداکاری کے میدان میں بھی کام کیا۔ وہ اداکارہ ریشم کے ساتھ ایک فلم میں جلوہ گر ہوئے تھے۔

وسیم اکرم نے اسی فلم کا ایک ڈانس کلپ انسٹاگرام پر شیئر کیا، جس میں فخر عالم اپنے پرانے انداز میں رقص کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصروں کا سلسلہ شروع ہو گیا اور متعدد شوبز شخصیات نے بھی اس پر ردعمل دیا۔

View this post on Instagram

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے