• ستمبر 16, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 16, 2026 2:48 شام
  • پاکستان

پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے حکومت کی ہدایت پر نیا نوٹم جاری کر دیا

پاکستان نے بھارت کے لیے فضائی حدود بندش میں مزید ایک ماہ توسیع کر دی۔

پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے حکومت کی ہدایت پر نیا نوٹم جاری کر دیا جس کے مطابق بھارتی طیاروں کے لیے پاکستان کی فضائی حدود 23 اکتوبر تک بند رہے گی۔

نوٹم کے مطابق بھارت کے تمام رجسٹرڈ ملٹری اور کمرشل طیارے پاکستان کی فضائی حدود استعمال نہیں کر سکتے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے بھارت کے لیے اپنی فضائی حدود 23 اپریل 2025 سے بند کر رکھی ہے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے