• ستمبر 15, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 15, 2026 9:15 شام
  • پاکستان

سلمان خان نے یہ پیغام شیئر کرتے ہوئے اس کے حوالے سے اپنی طرف سے کوئی وضاحت نہیں دی

سلمان خان کی ایک مختصر سوشل میڈیا پوسٹ نے مداحوں کو اس سوال پر غور کرنے پر مجبور کردیا کہ انسان کی خوشی آخر بدلتی خواہشات کے ساتھ کیوں تبدیل ہوجاتی ہے۔

بالی ووڈ اسٹار نے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں ایک معنی خیز اقتباس کے ذریعے کم چیزوں میں خوش رہنے اور زیادہ حاصل ہونے کے بعد بھی بے اطمینانی کا شکار ہوجانے کی کیفیت بیان کی گئی تھی۔

اقتباس میں کہا گیا تھا، ’’جب تھوڑا ملا، تو خوش تھا، اب زیادہ ملا تو دکھی کیوں؟ جو چاہیے تھا کل مجھے، آج ملا تو ضروری کیوں؟‘‘

سلمان خان نے یہ پیغام شیئر کرتے ہوئے اس کے حوالے سے اپنی طرف سے کوئی وضاحت نہیں دی اور نہ ہی اسے کسی خاص واقعے یا شخصیت سے جوڑا۔ یہی وجہ ہے کہ مداح اور سوشل میڈیا صارفین اس پوسٹ کے مختلف مطلب نکالتے دکھائی دیے۔

View this post on Instagram

پیغام کا مرکزی خیال انسانی فطرت میں موجود بدلتی توقعات سے متعلق ہے۔ بعض اوقات انسان جس چیز کو حاصل کرنے کے لیے بے حد بے تاب ہوتا ہے، اسے مل جانے کے بعد وہی چیز معمولی محسوس ہونے لگتی ہے۔ پوسٹ میں اسی کیفیت کے ذریعے یہ سوال اٹھایا گیا کہ کیا زیادہ چیزیں حاصل کرنا لازماً زیادہ خوشی بھی فراہم کرتا ہے؟

دریں اثنا سلمان خان اپنی پیشہ ورانہ مصروفیات جاری رکھے ہوئے ہیں اور ستمبر کے آغاز میں نشر ہونے والے بگ باس کے نئے سیزن کی میزبانی بھی کر رہے ہیں۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے