• ستمبر 15, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 15, 2026 6:44 شام
  • پاکستان

اسمارٹ گلاسز : خواتین کی خفیہ ویڈیوز کیخلاف اہم اقدام

چلتی ٹرین کے ساتھ مسافر کے گھسٹنے کی لزرہ خیز ویڈیو

ڈاکٹروں کا انوکھا کارنامہ، مریض کی ٹوٹی ہوئی ٹانگ پر پلاسٹر کے بجائے گتا باندھ دیا

نوجوان لڑکوں کو لوٹنے والی لٹیری دلہن فرضی رشتے داروں سمیت گرفتار، طریقہ واردات بھی سامنے آگیا

کراچی: طیاروں اور بحری جہازوں کی درآمد پر سیلز ٹیکس استثنیٰ میں توسیع کر دی گئی۔

رجسٹرڈ ایئرلائنز کیلئے طیاروں اور پرزہ جات درآمد پر سیلزٹیکس استثنیٰ میں توسیع کی گئی ہے اور طیاروں کی درآمد یا لیز پر سیلز ٹیکس استثنیٰ بحال کر دیا گیا ہے۔

بحری جہازوں کی درآمد پر سیلز ٹیکس استثنیٰ بھی بحال کیا گیا ہے جب کہ جہاز سازی کے لیے پلانٹ، مشینری اور کیپٹل اثاثوں کی درآمد پر استثنیٰ دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ایف بی آر نے سیلز ٹیکس استثنیٰ سےمتعلق فیلڈ فارمیشنز کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔ پاکستانی پرچم والے بحری جہاز بھی 2021 تک سیلز ٹیکس سے مستثنیٰ تھے۔

کلب، بزنس اور فرسٹ کلاس ایئر ٹکٹس پر ایف ای ڈی کی شرح معقول کردی گئی۔ شمالی امریکا کے لیے ایئر ٹکٹ پر فی ٹکٹ 50ہزار روپے ایکسائز ڈیوٹی مقرر کی گئی ہے جب کہ مشرق وسطیٰ کے لیے ایئر ٹکٹ پر فی ٹکٹ 25 ہزار روپے ایکسائز ڈیوٹی عائد کی گئی ہے۔

یورپ کے لیے ایئر ٹکٹ پر فی ٹکٹ 40 ہزار روپے ایکسائز ڈیوٹی اور کراچی:مشرق بعید اور آسٹریلیا کے لیے فی ٹکٹ 40 ہزار روپے ایکسائز ڈیوٹی مقرر کی گئی ہے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے