• ستمبر 15, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 15, 2026 1:47 شام
  • پاکستان

انعام بٹ سے ایشین بیچ گیمز میں جیتا گیا سلور میڈل واپس لے لیا جائے گا، ذرائع

ڈوپنگ ایشو پر قومی ریسلر انعام بٹ کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی نے انعام بٹ کے معاملے پر اس موقف کو تسلیم کرلیا ہے کہ انہوں نے آنکھ کی تکلیف سے نجات پانے کے لیے جو ممنوعہ ادویات استعمال کی تھیں، ان کا مقصد قوت بڑھانا نہیں تھا۔

وہ صرف طبی علاج کے لیے تھیں تاہم علاج کے لیے ادویات استعمال کرنے کا اجازت نامہ بروقت حاصل نہ کرنے پر وہ غفلت کےمرتکب ہوئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انعام بٹ پر کم سے کم پابندی دو ماہ کی لگ سکتی ہے اور ایشین بیچ گیمز میں جیتا گیا سلور میڈل ان سے واپس لے لیا جائے گا۔

پابندی کا دورانیہ اپریل سے لاگو ہوگا، ممنوعہ ادویات آنکھ کےعلاج کے لیے استعمال کرنے کی تصدیق ہوگئی ہے۔

بین الاقوامی ٹیسٹنگ ایجنسی نے انعام کو یہ دوا استعمال کرنے کی ایک سال کی اجازت بھی دے رکھی ہے۔

انٹرنیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی کی جانب سے انعام بٹ کے حوالے سے باقاعدہ فیصلہ جلد متوقع ہے جس کے بعد انعام بٹ ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کے اہل ہوں گے اور وہ بطور کوچ پاکستانی ٹیم کے ساتھ جاپان کا سفر کرسکیں گے۔

انعام بٹ سیکرٹری فیڈریشن اور ایتھلیٹس کمیشن کے چیئرمین کے عہدے پر کام بھی کرسکیں گے۔

ڈوپنگ ایشو کے بعد انعام بٹ کھیل کے مفاد اور غیر جانب داری کے پیش نظر رضاکارانہ طور پر اپنے عہدوں سے الگ ہوگئے تھے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے