• ستمبر 15, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 15, 2026 12:34 شام
  • پاکستان

حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور خاتون کے خلاف ممکنہ قانونی کارروائی کا فیصلہ تحقیقات کے بعد کیا جائے گا

میامی: امریکا میں بالٹی مور سے میامی جانے والی امریکن ایئرلائنز کی پرواز میں ایک خاتون مسافر نے مبینہ طور پر اپنے کپڑے اتار کر دیگر مسافروں کے سامنے نازیبا حرکات شروع کردیں، جس کے بعد اسے طیارے سے اترتے ہی گرفتار کرلیا گیا۔

حکام کے مطابق واقعہ 11 ستمبر کو پیش آیا۔ خاتون کی حرکت پر پرواز کے عملے نے فوری طور پر کاک پٹ اور ایئرلائن کے آپریشنز سینٹر کو اطلاع دی اور میامی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی موجودگی کی درخواست کی۔

پائلٹس نے پرواز کا رخ تبدیل کرنے کے بجائے سفر جاری رکھا اور طیارہ مقررہ منزل میامی پہنچ گیا۔ لینڈنگ کے وقت پولیس اہلکار گیٹ پر موجود تھے، جنہوں نے خاتون کو حراست میں لے کر مزید تفتیش کے لیے ایف بی آئی کے حوالے کردیا۔

حکام کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور خاتون کے خلاف ممکنہ قانونی کارروائی کا فیصلہ تحقیقات کے بعد کیا جائے گا۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے