• ستمبر 15, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 15, 2026 12:28 شام
  • پاکستان

اسمارٹ گلاسز : خواتین کی خفیہ ویڈیوز کیخلاف اہم اقدام

چلتی ٹرین کے ساتھ مسافر کے گھسٹنے کی لزرہ خیز ویڈیو

ڈاکٹروں کا انوکھا کارنامہ، مریض کی ٹوٹی ہوئی ٹانگ پر پلاسٹر کے بجائے گتا باندھ دیا

نوجوان لڑکوں کو لوٹنے والی لٹیری دلہن فرضی رشتے داروں سمیت گرفتار، طریقہ واردات بھی سامنے آگیا

تہران(15 ستمبر 2026): ایران کے دارالحکومت تہران میں پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) کی جانب سے فوجی تربیت کی تشہیر کے لیے ایک بڑی مہم کا آغاز کیا گیا ہے، جس کے تحت شہریوں کو بڑے پیمانے پر ٹیکسٹ پیغامات ارسال کیے گئے ہیں۔

مہم کے تحت تہران کی مختلف سڑکوں پر ’جانفدا‘ کے نام سے بل بورڈز نصب کیے گئے ہیں، جن میں فوجی اور ابتدائی طبی امداد کی تربیت کی تشہیر کی جا رہی ہے۔

یہ پیغامات غیر رجسٹرڈ افراد کو بھی بھیجے گئے ہیں، جن میں بتایا گیا ہے کہ "جانفدا” کے عوامی یونٹس کے لیے فوجی اور ابتدائی طبی امداد کی تربیت منگل سے شروع ہو رہی ہے، اور دلچسپی رکھنے والے افراد کو مہم کی آفیشل ویب سائٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق یہ مہم ’جانفدا نیٹ ورک‘ کو وسعت دینے کی وسیع تر کوششوں کا ایک حصہ ہے۔ بسیج فورس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ان رضاکاروں کو باقاعدہ تربیت فراہم کر کے ایران کے دفاع کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ "بسیج” پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) کے ماتحت کام کرنے والی ایک ملک گیر رضاکار نیم فوجی فورس ہے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے