• ستمبر 15, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 15, 2026 12:08 صبح
  • پاکستان

عظمیٰ بخاری نے اس سارے معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سہیل آفریدی کی ایک اور ڈرامے بازی سامنے آگئی

لاہور کے علاقے لکشمی چوک میں تحریک انصاف کے کارکنان کو گرفتار کرنے پر وزیراعلیٰ کے پی برہم ہوکر پولیس موبائل میں جابیٹھے اور اترنے سے انکار کردیا، پولیس موبائل وزیراعلیٰ کو لے کر روانہ ہوگئی اور دور جاکر اتاردیا، پی ٹی آئی نے پولیس پر وزیراعلیٰ کو گرفتار کرنے کا الزام عائد کردیا، عظمیٰ بخاری نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے گرفتاری کی تردیدی کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسٹریٹ موومنٹ کے تحت وزیراعلیٰ سہیل آفریدی لاہور کے علاقے لکشمی چوک پہنچے جہاں تحریک انصاف کے کارکنان کو پولیس نے گرفتار کر کے قیدی وین میں بیٹھایا ہوا تھا۔

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے احتجاج کیا اور قیدی وین پر چڑھ گئے جبکہ کارکنان کو رہا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر بے گناہ افراد کو رہا نہ کیا گیا تو اگلے لائحہ عمل کا اعلان کروں گا۔

کیمرہ مین گارڈز کے ساتھ پولیس وین میں ہنستے کھیلتے اغوا کے بعد رہائی عوام باہر نکل آئی اور لاکھوں کا ٹھاٹھے مارتا سمندر، تاریخ رقم ہوگئ بے عزتی کی 😂😂 کہا تھا نا پنجاب ولوں جواب اے pic.twitter.com/w9bsQIIrgK .related-stories-inner .col-md-2 { width: 100%; max-width: 100%; flex: 0 0 100%; margin-bottom: 12px; } .related-stories h4{ font-size: 25px !important; } .related-stories-items { display: flex; align-items: center; gap: 10px; padding: 8px 0; } .related-str-bx img { width: 100px; height: auto; object-fit: cover; border-radius: 4px; } .related-stories-items p a { font-size: 23px !important; font-style: normal !important; } مزید پڑھیں لاہور میں کارکنوں کی گرفتاریاں، سہیل آفریدی احتجاجاً موبائل میں جا بیٹھے سہیل آفریدی 1 سال بعد لاہور کی سیر کو آئے اور کسی کارکن نے استقبال نہیں کیا، وزیراطلاعات پنجاب — Azma Zahid Bokhari (@AzmaBokhariPMLN) September 14, 2026

کیمرہ مین گارڈز کے ساتھ پولیس وین میں ہنستے کھیلتے اغوا کے بعد رہائی عوام باہر نکل آئی اور لاکھوں کا ٹھاٹھے مارتا سمندر، تاریخ رقم ہوگئ بے عزتی کی 😂😂 کہا تھا نا پنجاب ولوں جواب اے pic.twitter.com/w9bsQIIrgK

سہیل آفریدی 1 سال بعد لاہور کی سیر کو آئے اور کسی کارکن نے استقبال نہیں کیا، وزیراطلاعات پنجاب

اسی کے ساتھ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی احتجاج سڑک پر بھی بیٹھے اور پھر پولیس کی گاڑی میں جاکر بیٹھے، جس کے بعد ڈرائیور نے موبائل وین بھگا دی جبکہ موقع پر موجود کارکنان نے وزیراعلیٰ کو حراست میں لینے کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور کہا کہ ہم بھی ساتھ جائیں گے۔

دوسری جانب وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے اس سارے معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سہیل آفریدی کی ایک اور ڈرامے بازی سامنے آگئی، پولیس انہیں منع کررہی تھی مگر وہ خود گاڑی میں جاکر بیٹھے۔

خود وین میں بیٹھ کر کیمرہ مین اور گارڈز کے ساتھ ویڈیو بنوارہے ہیں اور اغوا ہوگئے،توبہ شرم کرو،ہوش کرو https://t.co/V56JFx8PpZ — Azma Zahid Bokhari (@AzmaBokhariPMLN) September 14, 2026

خود وین میں بیٹھ کر کیمرہ مین اور گارڈز کے ساتھ ویڈیو بنوارہے ہیں اور اغوا ہوگئے،توبہ شرم کرو،ہوش کرو https://t.co/V56JFx8PpZ

انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ وزیراعلیٰ کو حراست میں نہیں لیا گیا اور نہ ہی گرفتار کیا گیا ہے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے