• ستمبر 14, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 14, 2026 9:24 شام
  • پاکستان

رونالڈو نے یہ مطالبہ ہفتے کے روز سعودی پرو لیگ کے دوران میچ میں پیش آنے والے واقعے کے بعد کیا

کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی پرو لیگ کے میچ کے دوران روبن نیویس کو آنجہانی دیوگو ژوتا کے نام سے انتہائی نامناسب نعرے لگا کر نشانہ بنانے والے شائقین پر تاحیات پابندی کا مطالبہ کر دیا۔

ہفتے کے روز ہونے والے میچ میں ال ہلال کے خلاف کھیلتے ہوئے سابق وولورہمپٹن کھلاڑی روبن نیویس کو ال تعاؤن کے حامیوں کی جانب سے ’ژوتا! ژوتا! ژوتا!‘ کے نعرے سننے کو ملے۔

روبن نیویس، جو اپنے قریبی دوست دیوگو ژوتا کی آخری رسومات کے دوران ان کا تابوت اٹھانے والوں میں شامل تھے، شائقین کے اس رویے پر شدید غصے میں آگئے۔ انہوں نے اشارے سے کہا کہ خدا تمہیں دیکھ رہا ہے اور پھر طنزیہ انداز میں شائقین کے لیے تالیاں بجائیں۔

29 سالہ نیویس نے بعد میں مکسڈ زون سے گزرتے ہوئے کہا وہ امید کرتے ہیں کہ یہ لوگ بعد میں نماز پڑھنے نہ جائیں۔

اس واقعے پر سوشل میڈیا پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا اور اب النصر کے سپر اسٹار کرسٹیانو رونالڈو بھی ذمہ دار شائقین کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرنے والوں میں شامل ہوگئے ہیں۔

رونالڈو نے ایکشن کا مطالبہ کرنے والی انسٹاگرام پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ لیگ کو اس قسم کے شائقین کے رویے کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے اور انہیں سزا دینی چاہیے۔ یہ اب فٹبال نہیں رہی اور کچھ حدود ہونی چاہئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ اس طرح کا رویہ اختیار کرتے ہیں، انہیں دوبارہ کبھی کسی اسٹیڈیم میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے