چلتی ٹرین کے ساتھ مسافر کے گھسٹنے کی لزرہ خیز ویڈیو
ڈاکٹروں کا انوکھا کارنامہ، مریض کی ٹوٹی ہوئی ٹانگ پر پلاسٹر کے بجائے گتا باندھ دیا
نوجوان لڑکوں کو لوٹنے والی لٹیری دلہن فرضی رشتے داروں سمیت گرفتار، طریقہ واردات بھی سامنے آگیا
انڈہ ابالنے کا حیرت انگیز طریقہ : من پسند زردی کیسے بنے گی؟
انٹربورڈ کراچی نے بارہویں جماعت کامرس کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔
انٹربورڈ کراچی کی جانب سے جاری کردہ نتائج کے مطابق کامرس ریگولر کی پہلی تینوں پوزیشن تابنیز کالج کی طالبات نے حاصل کی ہیں۔
کامرس ریگولر میں تابانیز کالج کی آمنہ عارف نے 993 نمبرز کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔ کامرس ریگولر گروپ میں اسی کالج کی طالبہ مناہل ندیم نے دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔
کامرس ریگولر گروپ میں شفا عامر نے 969 نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔
HSC-RESULT-GAZETTE-COMMERCE-REGULAR-PART-II-ANNUAL-2026-COMPLETE
کامرس پرائیویٹ گروپ کے امتحانات میں عریشہ ایاز نے پہلی پوزیشن حاصل کی، کامرس پرائیویٹ گروپ میں حفصہ بنت محمد عامر حنیف نے دوسری پوزیشن حاصل کی، کامرس پرائیویٹ گروپ کے امتحانات میں انوشہ بنت صلاح الدین کی تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔
کامرس ریگولر گروپ کے امتحانات میں 26 ہزار 432 امیدوار رجسٹرڈ ہوئے جبکہ 25 ہزار 528 امیدوار شریک ہوئے اور 14 ہزار 132 امیدوار کامیاب قرار پائے۔
کامرس ریگولر گروپ کے امتحانات میں کامیابی کا تناسب 55.36 فیصد رہا، کامرس ریگولر میں 235 امیدوار اے ون گریڈ اور 1302 امیدواراے گریڈ میں کامیاب ہوئے ہیں۔
