• ستمبر 14, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 14, 2026 3:18 شام
  • پاکستان

پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا کہنا ہے نوجوان تاجر میر رضا کی ناک کی ہڈی ٹوٹی ہوئی تھی اور سر پر چوٹ تھی، یہ زخم میر رضا کی موت سے پہلے کے تھے۔

جوڈیشل کمیشن کے روبرو اپنے بیان میں ڈاکٹر سمیہ نے بتایا کہ نمونے بھیجنے میں تاخیر سے نتائج فالس نیگیٹیو آسکتے ہیں، کمیشن نے پوچھا 3 اگست کو آپ نے خط لکھ کر قبر کشائی کی سفارش کی تھی، جس پر پولیس سرجن نے بتایا کہ 5 اگست کو پولیس کے ساتھ میٹنگ میں بھی قبرکشائی اور دوبارہ پوسٹ مارٹم کےلیے کہا۔

کمیشن نے پوچھا کہ میڈیکل بورڈ کی تشکیل کس طرح کی جاتی ہے؟ جس پر انہوں نے بتایا کہ عدالت سیکرٹری صحت یا ڈی جی ہیلتھ سروسز کو ہدایت جاری کرتی ہے، عدالت براہ راست پولیس سرجن کو بھی ہدایت جاری کرسکتی ہے۔

ڈاکٹر سمیہ کا کہنا تھا میر رضا کے سر پر چوٹ کا نشان تھا، ناک کی ہڈی بھی ٹوٹی ہوئی تھی، میر رضا کے سر کے عقبی حصے پر سخت چیز لگنے کا نشان تھا، میر رضا کو یہ زخم اس وقت لگے جب وہ زندہ تھا، میر رضا کے چہرے کی ڈی کمپوزیشن باقی حصوں جیسی نہیں تھی۔

ڈاکٹر سمیہ نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم کی کارروائی میں صرف وہی معلومات شامل کی گئیں جن پر تمام ارکان متفق تھے، میر رضا کو لگنے والی گولی سے پسلیاں فریکچر ہوئیں، گولی سے میر رضا کے پھیپھڑے اور دل کو نقصان پہنچا، سینے کے نشان کو گولی داخل ہونے کا پوائنٹ بتایا گیا وہ غلط تھا۔

ان کا کہنا تھا سیکرٹری صحت نے پرانے میڈیکل بورڈ کو بحال کیا، جس پر کمیشن نے پوچھا کہ میڈیکل بورڈ اچانک کیوں تبدیل ہوا؟ ڈاکٹر سمیہ نے کہا مجھے وجوہات کا علم نہیں، ڈپٹی سیکرٹری صحت نے زبانی ہدایت دی کہ آپ کو میڈیکل بورڈ سے علیحدہ ہونا چاہیے، میں نے بتایا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ کے آرڈر میں میرا نام شامل ہے۔

پولیس سرجن کا کہنا تھا 8 اگست کو قبر کشائی کی کارروائی میں صرف پرانی ٹیم موجود تھی، ہم نے کسی غیر متعلقہ فرد کو اجازت نہیں دی، ہم نے فیملی کو بھی وہاں جانے کی اجازت نہیں دی تھی، کیونکہ فیملی کے لیے وہاں موجود رہنا بہت پریشان کن ہوسکتا تھا۔

انہوں نے کمیشن کو بتایا کہ میر رضا کے پوسٹ مارٹم کی حتمی رپورٹ پر تمام ارکان کے دستخط تھے، ابتدائی پوسٹ مارٹم میں گن شاٹ ریسیڈیو کے نمونے حاصل نہیں کیے گئے، ابتدائی پوسٹ مارٹم میں گولی کے زخم کے سائز کا اندراج غلط تھا، گولی کے داخلے کا نشان چھوٹا اور صاف ہوتا ہے، گولی باہر نکلنے کے نشان بڑا ہوتا ہے، 10 اگست کو ایڈیشنل آئی جی کو ابتدائی پوسٹ مارٹم کے نقائص سے متعلق خط بھیجا، ڈی کمپوزیشن کا مرحلہ پوری باڈی میں الگ الگ ہوتا ہے، میر رضا کے چہرے پر ڈی کمپوزیشن کہیں پر موجود تھی اور کہیں پر نہیں، میر رضا کے جسم پر تیزاب سے جلنے کے نشانات تھے، کیمیکل ایگزامنیشن کی رپورٹ میں تیزاب کی موجودگی کی تصدیق ہوئی، گولی کے باہر نکلنے والے زخم کے اطراف جلد کی سیاہ رنگت چہرے جیسی تھی۔

کمیشن نے استفسار کیا پولیس نے کیا یہ تصاویر نہیں دیکھی تھی؟ جس پر ڈاکٹر سمیہ نے بتایا کہ پولیس نے تین بار سینے کے زخم کو گولی لگنے کا نشان بتایا۔

ویکسینیشن کے بغیر عمرے پر جانے کی تاریخ میں توسیع

قیدیوں کی بانی پی ٹی آئی طرز پر طبی سہولیات کی درخواست، اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری

پشین میں سی ٹی ڈی کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 6 مبینہ دہشتگرد ہلاک

بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کیخلاف کارروائیاں،کمانڈر سمیت 9 دہشتگرد ہلاک

جی بی 16 دیامر 2: پوسٹل بیلٹ کی گنتی کے بعد نتیجہ تبدیل، پی پی امیدوار کامیاب قرار

کراچی: نادرا سہولت سینٹرز پر ویکسی نیشن فیس کی ہزاروں روپے زائد وصولی

کراچی: 12 سے 1 بجے کے بعد مضافاتی علاقے میں گرج چمک کے بادل بننے کا امکان

کراچی: میر رضا کے حق میں احتجاج کے دوران 2 گروپ آپس میں لڑ پڑے، کئی افراد زخمی

سائبر وار فیئر چیلنجز، پاکستان میں سیکورٹی اقدامات تیز کرنے کا فیصلہ

نئے صوبوں کیلئے عوام سے پوچھا جائے، اگر وہ صوبے چاہتے ہیں تو ٹھیک ہے: طارق فضل

وزیراعظم ریلیف اسکیم، سستے پیٹرول کیلئے ڈیجیٹل نظام فعال

نئی آٹو پالیسی کی منظوری آئی ایم ایف سے مشاورت سے مشروط، مزید التوا کا امکان

تازہ ترین

• 10 منٹ پہلے میر رضا کی ناک کی ہڈی ٹوٹی اور سر پر چوٹ تھی، یہ زخم موت سے پہلے کے تھے: پولیس سرجن

• 33 منٹ پہلے سعودیہ کی درخواست پرآبنائے ہرمز سے متعلق ایران اور خلیجی ممالک کے درمیان عمان میٹنگ منسوخ ہوئی: اسماعیل بقائی

سعودیہ کی درخواست پرآبنائے ہرمز سے متعلق ایران اور خلیجی ممالک کے درمیان عمان میٹنگ منسوخ ہوئی: اسماعیل بقائی

• 49 منٹ پہلے عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے دوسری شادی کرلی: ڈیلی میل کا دعویٰ

عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے دوسری شادی کرلی: ڈیلی میل کا دعویٰ

• 1 گھنٹے پہلے پاکستانی ٹیم کو ایک اور دھچکا، انگلینڈ سے کلین سویپ کے بعد جرمانہ بھی عائد

پاکستانی ٹیم کو ایک اور دھچکا، انگلینڈ سے کلین سویپ کے بعد جرمانہ بھی عائد

• 1 گھنٹے پہلے ویکسینیشن کے بغیر عمرے پر جانے کی تاریخ میں توسیع

• 1 گھنٹے پہلے قیدیوں کی بانی پی ٹی آئی طرز پر طبی سہولیات کی درخواست، اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری

• 2 گھنٹے پہلے صارفین کا ڈیجیٹل ڈیٹا خاموشی سے بڑے پیمانے پر جمع کیے جانے کا انکشاف

صارفین کا ڈیجیٹل ڈیٹا خاموشی سے بڑے پیمانے پر جمع کیے جانے کا انکشاف

• 2 گھنٹے پہلے پشین میں سی ٹی ڈی کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 6 مبینہ دہشتگرد ہلاک

ماخذ: Geo News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے