سیلا یاسر نے انسٹاگرام پر اپنی پہلی ’گیٹ ریڈی ود می‘ ویڈیو شیئر کی ہے
پاکستان کی معروف مارننگ شو میزبان ندا یاسر اور اداکار و ہدایتکار یاسر نواز کی بیٹی سیلا یاسر نے باقاعدہ طور پر ڈیجیٹل کانٹینٹ کریشن کا آغاز کر دیا۔
21 سالہ سیلا یاسر نے انسٹاگرام پر اپنی پہلی ’گیٹ ریڈی ود می‘ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اپنے بارے میں دلچسپ باتیں بتائیں۔
سیلا نے بتایا کہ وہ رواں برس جولائی میں برطانیہ سے فیشن ڈیزائننگ میں گریجویشن مکمل کر کے وطن واپس آئی ہیں اور اب فارغ وقت میں سوشل میڈیا پر فیشن، میک اپ اور اسٹائلنگ سے متعلق کانٹینٹ بنانا چاہتی ہیں۔
اپنی پسند ناپسند کا ذکر کرتے ہوئے سیلا نے بتایا کہ انہیں دوستوں کے ساتھ وقت گزارنا، سونا، سفر کرنا اور شاپنگ بے حد پسند ہے، جبکہ موسیقی کے معاملے میں ان کی پسند خاصی مختلف ہے اور وہ کاوش سے لے کر ہارڈ راک تک سن سکتی ہیں۔
View this post on Instagram
سیلا نے دلچسپ انداز میں کہا کہ اپنے شہر میں وہ زیادہ تیار نہیں ہوتیں، لیکن سفر کے دوران ان کے لُکس ریڈ کارپٹ پر موجود مشہور شخصیات کو بھی مقابلہ دے سکتے ہیں۔
انہوں نے فیشن، میک اپ اور اسٹائلنگ میں دلچسپی رکھنے والوں کو اپنا اکاؤنٹ فالو کرنے کی دعوت دیتے ہوئے عندیہ دیا کہ مستقبل میں ان کا کانٹینٹ انہی موضوعات کے گرد ہو گا۔
دوسری جانب ندا یاسر نے بھی بیٹی کے اس نئے سفر کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے ان کی پوسٹ پر ’لوو یو‘ لکھا، جبکہ سیلا کی پہلی ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی خاصی پذیرائی مل رہی ہے۔
