• ستمبر 13, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 13, 2026 8:23 شام
  • پاکستان

چلتی ٹرین کے ساتھ مسافر کے گھسٹنے کی لزرہ خیز ویڈیو

ڈاکٹروں کا انوکھا کارنامہ، مریض کی ٹوٹی ہوئی ٹانگ پر پلاسٹر کے بجائے گتا باندھ دیا

نوجوان لڑکوں کو لوٹنے والی لٹیری دلہن فرضی رشتے داروں سمیت گرفتار، طریقہ واردات بھی سامنے آگیا

انڈہ ابالنے کا حیرت انگیز طریقہ : من پسند زردی کیسے بنے گی؟

(13 ستمبر 2026): سفارتی تنہائی کے شکار بھارت کو اپنی سربراہی میں برکس اجلاس میں ہزیمت اور شدید سبکی کا سامنا رہا۔

برکس اجلاس کی ناکامی اور عالمی رہنماؤں کی بے رخی نے بھارتی سفارت کاری پر سوالات اٹھا دیے۔ عالمی رہنما اجلاس میں نام نہاد وشو گرو بھارت کے انتہا پسند وزیر اعظم نریندر مودی کو یکسر نظر انداز کرتے رہے۔

اجلاس میں فیملی فوٹو کے دوران نریندر مودی نے زبردستی ہاتھ کھینچ کر چینی صدر شی جن پنگ اور روسی صدر پیوٹن کو اپنی طرف کر لیا، اس دوران بھی عالمی رہنماؤں کے ہاتھوں بھی غیر مقبول مودی کو شدید سبکی اٹھانی پڑی۔

برکس اجلاس میں عالمی رہنماؤں نے باہمی ملاقاتوں اور گفتگو کو ترجیح دی، میزبان مودی پس منظر میں دکھائی دیے۔ سمٹ میں عالمی رہنماؤں کی بے رخی بھارتی وزیر اعظم کی بڑھتی سفارتی تنہائی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

سعودی عرب نے اجلاس میں صرف وزیرِ خارجہ کو بھیجا جبکہ برازیل کے صدر نے شرکت ہی نہیں کی۔ گودی میڈیا کی پاکستان کے خلاف گمراہ کن پروپیگنڈا کی مہم ناکام ہوئی، ملائیشین وزیر اعظم نے بھارتی بے بنیاد الزامات کو مسترد کر دیا۔

اجلاس کے عشائیے کے دوران گوشت کے بغیر مینو میں بھی ہندوتوا کے انتہا پسندوں کا تعصبانہ کردار نمایاں رہا۔

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باوجود برکس کا مشترکہ اعلامیہ منظور

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے