• ستمبر 13, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 13, 2026 4:26 صبح
  • پاکستان

کراچی سے پشاور تک کنٹینرز کے کرائے 9 لاکھ روپے سے زائد کر دیے ہیں

3روز میں گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں 40 فیصد اضافہ کردیا۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ملکی تاریخ میں پہلی بار 400 روپے کا فگر عبور کر کے 403 روپے فی لیٹر ہونے سے جڑواں شہروں سمیت ملک بھر میں مہنگائی کا نیا سونامی آ گیا ہے۔

ڈیزل کی قیمت میں اضافے کے باعث گڈز ٹرانسپورٹرز نے کراچی سے پشاور تک کنٹینرز کے کرائے 9 لاکھ روپے سے زائد کر دیے ہیں جبکہ 3 روز میں گڈز کرایوں میں 40 فیصد تک اضافہ ہو چکا ہے۔

دوسری جانب اسٹاپ تا اسٹاپ کرایہ 60 روپے جبکہ بین الاضلاعی اور مقامی ٹرانسپورٹرز نے بھی کرایوں میں 27 فیصد تک من مانا اضافہ کر دیا ہے جس کے باعث اشیائے خوردونوش، سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں غریب عوام کی پہنچ سے باہر ہو گئی ہیں۔

پٹرول کی قیمت 376 روپے تک پہنچنے سے شہریوں کی بڑی تعداد نے گاڑیوں کا استعمال ترک کر کے موٹر سائیکلوں پر منتقل ہونا شروع کر دیا ہے، جس سے اقساط پر موٹر سائیکلوں کی فروخت میں 22 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن، پنجاب ٹیچرز یونین اور بار ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے اس صورتحال پر شدید احتجاج کرتے ہوئے گریڈ 1 سے 16 کے ملازمین کے لیے فوری ریلیف کا مطالبہ کیا ہے۔

صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی راولپنڈی نے نیا کرایہ نامہ طے کرنے کے لیے پیر کے روز ٹرانسپورٹرز کا اجلاس طلب کر لیا ہے اور خودساختہ کرائے بڑھانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا ہے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے