ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب جاتی امرا میں ہوئی جس میں شریف فیملی اور قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی بیٹی ماہ نور صفدر ازدواجی بندھن میں بندھ گئیں، دلہن اور تقاریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب جاتی امرا میں ہوئی جس میں شریف فیملی اور قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی۔ اس تقریب کو نہایت مختصر رکھا گیا۔
تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف اور نواز شریف سرپرائز انٹری کے ساتھ شرکت کی۔ شہباز شریف خود گاڑی چلاتے ہوئے پنڈال میں آئے۔
مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کا نکاح کاروباری شخصیت جبار خالد کے بیٹے اذان جبار سے ہوا ہے۔
ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
