• ستمبر 12, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 12, 2026 6:58 شام
  • پاکستان

انگلینڈ کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کےکپتان اور اسٹار بلے باز جو روٹ نے پاکستان کے خلاف ایجبسٹن ٹیسٹ میں تاریخ رقم کرتے ہوئے بھارت کے لیجنڈ سچن ٹنڈولکرکا ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ نصف سنچریوں کا ریکارڈ توڑ دیا۔

پاکستان کے خلاف ایجبسٹن ٹیسٹ میں جوروٹ نے 62 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ یہ ٹیسٹ کرکٹ میں ان کی 69 ویں نصف سنچری تھی۔

اس نصف سنچری کے ساتھ جو روٹ، ٹنڈولکر کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ نصف سنچریاں بنانے والوں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگئے ہیں۔ جوروٹ نے یہ کارنامہ 309 اننگز میں انجام دیا ہے، جب کہ ٹنڈولکر نے 329 اننگز میں 68 نصف سنچریاں بنائی تھیں۔

اس فہرست میں ویسٹ انڈیز کے شیونارائن چندرپال 66 نصف سنچریوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں، جب کہ سابق آسٹریلوی کپتان ایلن بارڈر اور بھارت کے راہول ڈریوڈ 63، 63 نصف سنچریوں کے ساتھ مشترکہ طور پر چوتھے نمبر پر ہیں۔ ایک ا ور سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ 62 نصف سنچریوں کے ساتھ پانچویں نمبر پر براجمان ہیں۔

خیال رہےکہ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ بھی ٹنڈولکر کے پاس ہے جنہوں نے 51 سنچریاں بنائی ہیں۔ اس فہرست میں جنوبی افریقا کے جیک کیلس 45 سنچریوں کے ساتھ دوسرے جب کہ جوروٹ اور رکی پونٹنگ 41،41 سنچریوں کے ساتھ مشترکہ طور پر تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔

اس کے علاوہ جوروٹ، ٹنڈولکر کا ایک اور بڑا ریکارڈ توڑنےکی دوڑ میں سب سے آگے ہیں۔

ٹنڈولکر نے ٹیسٹ کرکٹ میں 15921 رنز بنائے ہیں جب کہ 35 سالہ جوروٹ 14278 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں اور ان کے علاوہ کوئی اور فعال کرکٹر ٹنڈولکر کے ریکارڈ کے اتنا قریب نہیں۔ رکی پونٹنگ 13378 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں جب کہ اس وقت ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے والوں میں آسٹریلیا کے 37 سالہ اسٹیو اسمتھ نے 10920رنز بنائے ہیں تاہم وہ ابھی ٹنڈولکر کے ریکارڈ سے کافی دور ہیں۔

یہ تاثر غلط ہے کہ میرے پاس پاسپورٹ ہی نہیں تھا: رضا اللہ

تیسرے ٹیسٹ میں بھی شکست، انگلینڈ نے پہلی بارہوم سیریز میں پاکستان کو وائٹ واش کردیا

پاکستان ایکویسٹریئن ٹیم کے گھوڑے ’ایڈن ڈو ویریٹ‘ کو ایشین گیمز کیلئے ٹوکیو روانگی کی اجازت مل گئی

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ: پاکستان کو شکست دیکر سری لنکا فائنل میں پہنچ گیا

برمنگھم ٹیسٹ: رضا اللہ ٹیسٹ ڈیبیو پر تیز ترین نصف سنچری بنانیوالے پاکستانی بیٹر بن گئے

5،6 سال سے پاکستان کرکٹ کو اسی طرح دیکھ رہا ہوں، پی ایس ایل کو 10سال ہوچکے لیکن ایک بیٹر بھی نہیں نکالا: وسیم اکرم

شان مسعود سابق کپتان رمیز راجا سے آگے نکل گئے

رضوان اور امام ڈومیسٹک نہیں کھیل سکیں گے، وجہ بھی سامنے آگئی

برمنگھم ٹیسٹ: پاکستانی ٹیم دوسری اننگز میں 449 رنز بناکر آؤٹ، انگلینڈ کو جیت کیلئے 130 رنز کا ہدف

پیراگلائیڈر آصف محمود چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران جاں بحق

امام اور رضوان کے موبائل فونز کا فارنزک جاری، مالی معاملات اور مشتبہ لین دین پر فوکس

ناصر حسین صائم ایوب کو سی پی ایل سے واپس بلا کر ٹیسٹ کھلانے پر شدید برہم

تازہ ترین

• 2 منٹ پہلے جوروٹ نے ٹنڈولکرکا ٹیسٹ میں سب سے زیادہ نصف سنچریوں کا ریکارڈ توڑ دیا

• 24 منٹ پہلے سندھ اسمبلی اجلاس میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد رکن شبیر قریشی کی انگلش توجہ کا مرکز بن گئی

سندھ اسمبلی اجلاس میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد رکن شبیر قریشی کی انگلش توجہ کا مرکز بن گئی

• 35 منٹ پہلے یہ تاثر غلط ہے کہ میرے پاس پاسپورٹ ہی نہیں تھا: رضا اللہ

• 1 گھنٹے پہلے تیسرے ٹیسٹ میں بھی شکست، انگلینڈ نے پہلی بارہوم سیریز میں پاکستان کو وائٹ واش کردیا

• 2 گھنٹے پہلے پاکستان کی سعودی عرب کی ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت

پاکستان کی سعودی عرب کی ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت

• 3 گھنٹے پہلے نئے صوبوں کے معاملے پر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس نے منظوری دی تو ریفرنڈم ہوگا: رانا ثنا اللہ

نئے صوبوں کے معاملے پر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس نے منظوری دی تو ریفرنڈم ہوگا: رانا ثنا اللہ

• 3 گھنٹے پہلے ایران جنگ بہت جلد ختم ہوجائیگی جس کے بعد تیل کی قیمتیں کم ہونگی: ٹرمپ

ایران جنگ بہت جلد ختم ہوجائیگی جس کے بعد تیل کی قیمتیں کم ہونگی: ٹرمپ

• 3 گھنٹے پہلے ’حکومت کے پاس گندم کی ایک بوری بھی نہیں‘ بلوچستان میں گندم کا بحران پیدا ہونے کا خطرہ

’حکومت کے پاس گندم کی ایک بوری بھی نہیں‘ بلوچستان میں گندم کا بحران پیدا ہونے کا خطرہ

ماخذ: Geo News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے