• ستمبر 12, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 12, 2026 6:58 شام
  • پاکستان

نوجوان لڑکوں کو لوٹنے والی لٹیری دلہن فرضی رشتے داروں سمیت گرفتار، طریقہ واردات بھی سامنے آگیا

انڈہ ابالنے کا حیرت انگیز طریقہ : من پسند زردی کیسے بنے گی؟

روبوٹس کا انسانوں کے حق میں مظاہرہ!

دنیا کی سب سے ’’ دُبلی پتلی کار‘‘، ریکارڈ بُک میں نام درج

انگلینڈ نے تیسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو شکست دے کر پہلی بار ہوم گراؤنڈ پر وائٹ واش کردیا ہے۔

انگلینڈ نے پاکستان کی جانب سے دیا جانے والا 130 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا اور سیریز 3-0 سے اپنے نام کی۔

جو روٹ نے 62 اور جارڈن کاکس نے 59 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، بین ڈکٹ اور ایملیو بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

View this post on Instagram A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)

A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)

واضح رہے کہ گزشتہ روز برمنگھم میں میچ کے تیسرے روز قومی ٹیم نے دو وکٹ پر باون رنز سے اننگز آگے بڑھائی تو اذان اویس نے شان مسعود کے ساتھ سنچری شراکت لگائی، اذان نصف سنچری بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ شان مسعود نے عمدہ اننگز کھیلی اور پانچ رنزکی کمی سےسنچری نہ بناسکے۔

یہ پڑھیں: رضا اللہ نے ڈیبیو پر 9 چھکے لگانے کا ریکارڈ برابر کردیا

کپتان بابراعظم نے بھی چھہترر نز کا حصہ ملایا، دن بھر کا کھیل ایک طرف لیکن رضااللہ نےبیٹنگ سےمیلہ لوٹ لیا، محمد عباس کے ساتھ سنچری شراکت لگائی اور ورلڈ ریکارڈ نو چھکے لگائے۔

رضا اور عباس نے پاکستان کو نہ صرف اننگز کی شکست سے بچایا بلکہ ہدف بھی سو کے پار پہنچایا۔ عباس نےکیریئربیسٹ بیالیس رنز اسکور کیے۔

اس سے قبل انگلش ٹیم پاکستان کیخلاف پہلی اننگز میں 453 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔ ہیری بروک75، جیمی اسمتھ 69 رنز بنا کر نمایاں رہے جب کہ ڈین لارنس، ایمیلیو گے، اولی رابنسن نے بھی نصف سنچریاں اسکور کیں۔

ڈیبیو کرنے والے رضااللہ نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے