• ستمبر 12, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 12, 2026 3:37 شام
  • پاکستان

گورننس، سروس ڈیلیوری، فنڈز کے مؤثر استعمال اور ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات عوام تک پہنچانےکے اقدامات سے آگاہ کیا گیا

وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ بلوچستان میں صوبے کے سماجی و اقتصادی شعبوں، معدنیات و کان کنی اور امن و امان سے متعلق اہم بریفنگز کا انعقاد ہوا، جن میں صوبائی حکومت کی حکمت عملی، جاری منصوبوں اور عوام کو فراہم کیے جانے والے ثمرات کا جائزہ لیا گیا۔

وزارتِ منصوبہ بندی و ترقی بلوچستان کی بریفنگ میں صوبائی حکومت کی سماجی و اقتصادی شعبوں سے متعلق اہم حکمتِ عملی پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی۔ بریفنگ میں گورننس، سروس ڈیلیوری، فنڈز کے مؤثر استعمال اور ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات عوام تک پہنچانے کے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔

وزارتِ معدنیات و وسائل بلوچستان کی بریفنگ میں صوبے میں معدنیات اور کان کنی کے شعبے کی استعداد اور جاری منصوبوں سے متعلق تفصیلات پیش کی گئیں۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ معدنی شعبے کی ترقی سے بلوچستان کے عوام کو معاشی اور دیگر فوائد پہنچانے کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

وزارتِ داخلہ و قبائلی امور کی جانب سے امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے کیے گئے اقدامات پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں پروونشل ایکشن پلان، پولیس اصلاحات، خصوصاً لیویز فورس کو پولیس میں ضم کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزارتِ داخلہ کی بریفنگ میں سیف سٹی منصوبے، قانون سازی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں میں مؤثر ہم آہنگی پر پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔

وزارتی بریفنگز کے بعد وزیراعلیٰ بلوچستان کے ساتھ تفصیلی سوال و جواب کا سیشن بھی منعقد ہوا، جس میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے شرکاء کی جانب سے اٹھائے گئے متعدد سوالات کے جوابات دیے اور صوبے کے مختلف شعبوں سے متعلق امور پر اپنا مؤقف پیش کیا۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے