• ستمبر 12, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 12, 2026 6:58 شام
  • پاکستان

انصاف کی حکمرانی وقت کی ضرورت ہے، انصاف کی راہ میں جان کا نذرانہ پیش کرنے والے ججز کو سلام پیش کرتے ہیں، جسٹس یحییٰ آفریدی

چیف جسٹس آف پاکستان، جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ ضلعی عدالتیں نظام انصاف میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں۔

عدالتی نظام میں اصلاحات اور عوام کو فوری انصاف کی فراہمی کے حوالے سے قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ تمام ادارے اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں ادا کریں اور نوجوان ججز بہترین انداز میں انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ ضلعی عدالتیں نظام انصاف میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں، انصاف کی بروقت فراہمی ضروری ہے۔ ضلعی عدالتوں اور ہائیکورٹ کے درمیان رابطہ کاری کو مزید مضبوط کرنا ہوگا۔ چیف جسٹس کہا کہ ملک بھر میں جامع نظام انصاف کے لیے عدلیہ کی ضروریات کو پورا کیا جائے گا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام متعلقہ افراد ایماندارانہ انداز میں اپنے فرائض انجام دیں۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے بتایا کہ عدالتوں کو سولر نظام پر منتقل کیا جا رہا ہے، عدلیہ کو انٹرنیٹ کی بہترین سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔ عدالتوں کو ای لائبریریز کی سہولت فراہم کرنے پر بھی کام کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی تمام تحصیلوں اور اضلاع میں سولر سمیت بنیادی ضروریات پر کام جاری ہے، خواتین اور بچوں کے لیے سہولت سینٹرز کی فراہمی پر بھی کام ہو رہا ہے۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا کہنا تھا کہ انصاف کی حکمرانی وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تھر پارکر کی تحصیل ننگر پارکر میں سولر سمیت تمام سہولیات موجود ہیں۔

انہوں نے انصاف کی فراہمی کی راہ میں جان کا نذرانہ پیش کرنے والے ججز کو سلام پیش کیا۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے