• ستمبر 14, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 14, 2026 12:54 شام
  • پاکستان

سندھ ہائی کورٹ نے سجاول کی ماتحت عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا

19 سالہ لڑکی سے زیادتی کے الزام میں عمر قید کی سزا پانے والا ملزم عدالت سے بری ہوگیا۔

سندھ ہائیکورٹ نے زیادتی کے مقدمے میں عمر قید کی سزا پانے والے ملزم انور کی نظرثانی اپیل منظور کرتے ہوئے اسے شک کا فائدہ دے کر بری کردیا۔

عدالت نے سجاول کی ماتحت عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ ماتحت عدالت نے ملزم کو 25 جولائی 2025 کو عمر قید اور 2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

ملزم پر الزام تھا کہ اس نے عبدالرزاق کی 19 سالہ بھانجی سے زیادتی کی تھی۔

عدالت نے قرار دیا کہ مقدمے کی ایف آئی آر تاخیر سے درج کرائی گئی، جبکہ متاثرہ خاتون کا میڈیکل بھی 6 ماہ بعد کروایا گیا تھا۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے