• ستمبر 8, 2026
  • Last Update ستمبر 8, 2026 1:53 شام
  • Australia

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق کارروائیاں گوجرانوالہ، گجرات اور سیالکوٹ سرکلز نے چار روز میں کیں

گوجرانوالہ میں ایف آئی اے گوجرانوالہ زون نے بھرپور کارروائیاں کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ کے مقدمات میں 14 ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق کارروائیاں گوجرانوالہ، گجرات اور سیالکوٹ سرکلز نے چار روز میں کیں۔ گوجرانوالہ سرکل نے 8، گجرات سرکل نے 3 جبکہ سیالکوٹ سرکل نے 3 ملزمان کو گرفتار کیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں حامد امین، رضوان اصغر، دلاور حسین، محمد عنایت، محمد علی، ارسلان شہزاد، محمد جمشید، ساجد، محمد اعجاز، انجم تابیر، انصار اقبال، مرزا سمیع اللہ، محمد شبیر اور احسان مسیح شامل ہیں۔

گرفتار ملزمان نے شہریوں کو اسپین، پولینڈ، پرتگال، ترک قبرص، لیبیا، یونان، عراق، نیوزی لینڈ، نیدرلینڈز (ہالینڈ)، کرغزستان اور کمبوڈیا سمیت مختلف ممالک بھجوانے اور بیرون ملک روزگار فراہم کرنے کا جھانسہ دیا۔ شہریوں سے بھاری رقوم وصول کیں، تاہم وعدے پورے نہ کیے اور متاثرین کی رقوم واپس کرنے سے بھی گریز کیا۔

ترجمان کے مطابق متاثرین سے مجموعی طور پر 3 کروڑ 23 لاکھ 20 ہزار روپے جبکہ مزید 3 ہزار یورو بھی وصول کیے جانے کا الزام ہے۔ اہم کارروائی میں ملزم ارسلان شہزاد کو، جو لیبیا سے بطور ڈی پورٹی وطن واپس بھیجا گیا تھا، غیر قانونی امیگریشن کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔

تفتیش کے دوران انکشاف ہوا کہ ملزم کو اٹلی بھجوانے کے جھانسے میں چھ مختلف ایجنٹس بابر بھٹی، وقار کھوکھر، طاہر طالب، ذیشان، معظم رضا اور شیری متونے بھاری رقوم وصول کرکے دراصل لیبیا بھجوا دیا تھا۔ ملزم ساجد نے متاثرہ شخص کو عراق بھجوانے کا جھانسہ دے کر دراصل ایران بھجوا دیا، جسے واپس پاکستان آنے کے لیے مزید 25 ہزار روپے خرچ کرنا پڑے۔

ترجمان کے مطابق ملزم محمد شبیر نے متاثرہ شخص کے بیٹے کو اٹلی بھجوانے کے بجائے لیبیا بھجوا دیا اور وعدے کے مطابق روزگار فراہم کرنے میں ناکام رہا، جبکہ ملزم حامد امین کو لاہور ہائی کورٹ سے ضمانت مسترد ہونے کے فوراً بعد گرفتار کیا گیا۔

گرفتار ملزمان کے خلاف متعلقہ مقدمات میں ایمیگریشن آرڈیننس 1979 اور دیگر متعلقہ قوانین کے تحت کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ بعض گرفتار ملزمان مختلف مقدمات میں اشتہاری ملزمان بھی تھے۔ ایف آئی اے گوجرانوالہ زون انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز کر رہا ہے، گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے