• ستمبر 10, 2026
  • Last Update ستمبر 10, 2026 8:29 صبح
  • پاکستان

کے ایم سی فائر بریگیڈ کی 3 گاڑیاں اور ریسکیو 1122 کی فائر اینڈ ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی

کراچی کے علاقے کورنگی مرتضیٰ چورنگی کے قریب فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس پر فائر بریگیڈ اور ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے قابو پالیا۔

فائر بریگیڈ کے ترجمان کے مطابق آگ بجھانے کے لیے کے ایم سی فائر بریگیڈ کی 3 گاڑیاں اور ریسکیو 1122 کی فائر اینڈ ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی اور امدادی کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔

ترجمان کے مطابق آتش زدگی کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، جبکہ فیکٹری میں آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے