سو سال تک نظروں سے اوجھل مینڈک کی نئی نسل
چور کا خوف، شہری اپنی گاڑی چھت پر لے گیا، ویڈیو وائرل
دوران پرواز مسافر کو ہنگامہ کرنا مہنگا پڑ گیا
’’جیل جانے کے لیے‘‘ لڑکی کی سُنار کی دکان میں چوری (ویڈیو)
اسلام آباد : وفاقی حکومت نے نیا ڈیجیٹل پنشن نظام متعارف کرادیا ، جس کے تحت بائیو میٹرک کے لیے بینک جانے کی شرط ختم کردی گئی تاہم نادرا ایپ کے ذریعے زندگی کی تصدیق لازمی ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وزارت خزانہ نے وفاقی پنشنرز کے لیے مکمل ڈیجیٹل پنشن نظام متعارف کراتے ہوئے باضابطہ نوٹیفکیشن اور دستاویزات جاری کر دی ہیں۔
اس نئے نظام کے تحت کاغذی فارم اور طریقہ کار کو مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے اور تمام ادائیگیاں براہ راست کریڈٹ سسٹم کے ذریعے پنشنرز کے اکاؤنٹس میں منتقل کی جائیں گی، جس کے تحت اب پنشنرز کو بینک جاکر بائیو میٹرک تصدیق کرانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا کلہ پنشن کے حصول کے لیے ہر 6 ماہ بعد نادرا ایپ کے ذریعے زندگی کی تصدیق لازمی ہوگی، جبکہ بزرگ پنشنرز کے لیے متبادل تصدیقی نظام بھی متعارف کرایا گیا ہے۔
نئے نظام کے تحت بینکوں کا کردار صرف پنشن کی ادائیگی تک محدود ہوگا جبکہ کمرشل بینک زندگی کے ثبوت یا بائیو میٹرک ڈیٹا جمع اور تصدیق نہیں کریں گے اور نہ ہی پنشن اکاؤنٹ کو غیر فعال کرسکیں گے۔
نادرا کے نظام کو کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس اور ملٹری اکاؤنٹنٹ جنرل کے نظام سے منسلک کردیا گیا ہے، جس کے بعد پنشنر کی زندگی کا ڈیجیٹل سگنل براہ راست نادرا سے CGA کو بھیجا جائے گا۔
وزارت خزانہ کے مطابق کاغذی فارم کا نظام مکمل طور پر ختم کردیا گیا ہے اور تمام پنشن کی ادائیگیاں براہ راست کریڈٹ سسٹم کے ذریعے پنشنر کے بینک اکاؤنٹ میں منتقل ہوں گی۔
Pakistan’s new digital pension system: Key details
یہ نیا ڈیجیٹل پنشن نظام وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر متعارف کرایا گیا ہے اور وفاقی حکومت کے تمام سول ملازمین پر لاگو ہوگا۔
