کیا آپ کو بہت زیادہ گرم چائے یا کافی پینا پسند ہے؟ تو یہ عادت کینسر جیسے جان لیوا مرض کا شکار بنا سکتی ہے۔
یہ انتباہ برطانیہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔
آکسفورڈ یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ بہت زیادہ گرم چائے اور کافی پینے سے غذائی نالی کے کینسر سے متاثر ہونے کا خطرہ 3 گنا بڑھ جاتا ہے۔
یہ اس حوالے سے اب تک ہونے والی سب سے بڑی تحقیق ہے جس کے نتائج سے ثابت ہوتا ہے کہ بہت زیادہ گرم چائے اور کافی کو پینا صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔
2024 میں دنیا بھر میں کینسر کے 2 کروڑ 10 لاکھ کے قریب کیسز سامنے آئے جبکہ 98 لاکھ اموات ہوئیں۔
اس تحقیق میں 9 لاکھ 80 ہزار افراد کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا جو گرم مشروبات پینا پسند کرتے تھے۔
ان افراد کی صحت کا جائزہ 14 سال سے زائد عرصے تک لیا گیا تاکہ بہت زیادہ گرم مشروبات پینے سے صحت پر طویل المعیاد بنیادوں پر مرتب اثرات کی جانچ پڑتال کی جاسکے۔
ان افراد سے تفصیلات حاصل کی گئی تھیں کہ ان کی ترجیح کیا ہوتی ہے، یعنی بہت زیادہ گرم، معتدل گرم، نیم گرم اور ٹھنڈے مشروبات پینا پسند کرتے ہیں یا نہیں۔
اس سے قبل چند دیگر تحقیقی رپورٹس میں بھی یہ بات سامنے آچکی ہے کہ بہت زیادہ گرم مشروبات کا استعمال غذائی نالی کے کینسر کا شکار بنا سکتا ہے۔
تمباکو نوشی کی عادت آپ کو تنہائی کا شکار بناسکتی ہے۔
درحقیقت 70 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ گرم چائے یا کافی پینے سے اس کینسر سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھتا ہے۔
محققین نے بتایا کہ ہم نے بہت زیادہ گرم مشروبات کے استعمال اور غذائی نالی کے کینسر کے خطرے کے درمیان واضح تعلق کو دریافت کیا۔
انہوں نے کہا کہ بہت زیادہ گرم مشروبات کے استعمال سے غذائی نالی کے کینسر کی ایک قسم ایس سی سی کا خطرہ بڑھتا ہے جبکہ دوسری قسم اے سی کا خطرہ نہیں بڑھتا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ نتائج سے واضح ہوتا ہے کہ بہت زیادہ گرم چائے یا کافی کے استعمال سے ایس سی سی سے متاثر ہونے کا خطرہ 3 گنا بڑھ جاتا ہے۔
اس پیشرفت سے عندیہ ملتا ہے کہ ہمارا معدہ دماغی افعال کے حوالے بہت اہم کردار ادا کرتا ہے۔
2016 میں عالمی ادارہ صحت سے منسلک انٹرنیشنل ایجنسی فار ریسرچ آن کینسر نے بتایا تھا کہ بہت زیادہ گرم مشروبات لوگوں کے لیے کینسر کا باعث بن سکتے ہیں، کیونکہ ممکنہ طور پر حرارت سے غذائی نالی کے خلیات متاثر ہوتے ہیں۔
محققین کے مطابق بہتر ہوگا کہ بہت زیادہ گرم چائے یا کافی کو کچھ ٹھنڈا کرکے پینا عادت بنائیں تاکہ اس جان لیوا مرض کا خطرہ کم ہوسکے۔
البتہ انہوں نے تسلیم کیا کہ تحقیق کسی حد تک محدود ہے کیونکہ اس کی وجہ واضح نہیں ہوسکی اور تصدیق کے لیے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔
اس تحقیق کے نتائج انٹرنیشنل جرنل آف کینسر میں شائع ہوئے۔
بنگلادیش کو دنیا کی سب سے بڑی خسرہ وبا کا سامنا
2050 تک کینسر کے نئے کیسز کی تعداد میں 67 فیصد اضافے کا امکان ہے، رپورٹ
تمباکو نوشی سے صحت پر مرتب ہونے والے حیرت انگیز اثر کا انکشاف
وہ عام پھل جسے کھانا عادت بناکر بلڈ پریشر جیسے مرض سے بچنا ممکن ہے
دماغ اور معدے کے درمیان درمیان موجود اہم تعلق دریافت
وہ عمر جب مردوں اور خواتین میں بڑھاپے کی جانب سفر شروع ہو جاتا ہے
این آئی سی وی ڈی کراچی میں بلوچستان کے 12 سالہ بچے کے دل میں پیوست گولی کامیابی سے نکال کر جان بچالی گئی
کراچی میں فائر سیفٹی آڈٹ میں قومی ادارہ صحت اطفال کی 3 منزلیں انتہائی خطرناک قرار
بلڈ شوگر جیسے دائمی مرض سے بچانے میں مددگار آسان ترین طریقہ
بیشتر افراد کی وہ عام عادت جو کینسر جیسے مرض سے موت کا خطرہ بڑھا دیتی ہے
کھانے کے دوران یا بعد میں پانی پینے سے جسم پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
رات گئے تک جاگنے کی عادت کس حد تک صحت پر اثر انداز ہوتی ہے؟
تازہ ترین
• 11 منٹ پہلے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر زرتاج گل، صاحبزادہ حامد رضا اور عبداللطیف نااہل قرار
اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر زرتاج گل، صاحبزادہ حامد رضا اور عبداللطیف نااہل قرار
• 12 منٹ پہلے بہت زیادہ گرم چائے پینا پسند کرتے ہیں؟ تو آپ کو یہ جان لینا چاہیے
• 52 منٹ پہلے بنگلادیش کو دنیا کی سب سے بڑی خسرہ وبا کا سامنا
• 1 گھنٹے پہلے وفاقی تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹوکے نتائج کا اعلان کردیا، لڑکیاں پھر بازی لے گئیں
وفاقی تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹوکے نتائج کا اعلان کردیا، لڑکیاں پھر بازی لے گئیں
• 1 گھنٹے پہلے سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل 2026 کا مسودہ تیار، کاپی سامنے آگئی
سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل 2026 کا مسودہ تیار، کاپی سامنے آگئی
• 1 گھنٹے پہلے سکیورٹی فورسز کا بلوچستان کے اضلاع خاران اور واشک میں آپریشن، 11دہشتگرد ہلاک
سکیورٹی فورسز کا بلوچستان کے اضلاع خاران اور واشک میں آپریشن، 11دہشتگرد ہلاک
• 2 گھنٹے پہلے مشرق وسطیٰ کی جنگ کے باوجود بیرون ملک سے بھیجی گئی ترسیلات زر میں اضافہ
مشرق وسطیٰ کی جنگ کے باوجود بیرون ملک سے بھیجی گئی ترسیلات زر میں اضافہ
• 2 گھنٹے پہلے این سی سی آئی اے نے میر رضا کاکرپٹوکرنسی کا ڈیٹا حاصل کرلیا
