• ستمبر 7, 2026
  • Last Update ستمبر 7, 2026 11:33 شام
  • Australia

ڈیڑھ ماہ میں 5 مال گاڑیاں پٹڑی سے اتر گئیں، خراب بوگیاں چلانے کا انکشاف

پاکستان ریلویز میں آئے روز پیش آنے والے حادثات نے مسافروں کی جانیں خطرے میں ڈال دیں، جبکہ مسلسل تاخیر سے ہزاروں مسافروں کو شدید مشکلات کاسامنا ہے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ ڈیڑھ ماہ کے دوران صرف یوسف والا کے قریب 5 مال بردارگاڑیاں پٹڑی سے اترچکی ہیں۔

ریلوے ٹریکس اور بوگیاں اس قدر خستہ حالی کا شکار ہیں کہ یارڈ سے نکلتے ہی گاڑیاں حادثے کاشکار ہو جاتی ہیں۔

پاکستان ریلویز کا بوسیدہ انفرا اسٹرکچر، ٹرین حادثات میں تشویشناک اضافہ

پاکستان ریلویز کی پریمیئم ٹرین شالیمار ایکسپریس ایک ماہ کے لیے معطل

ذرائع کا انکشاف ہے کہ سو فیصدفٹنس کے بغیر ٹرینیں چلائی جا رہی ہیں اور حادثے کی صورت میں ساراملبہ نچلے ملازمین پر ڈال دیاجاتا ہے۔

دوسری جانب ترجمان ریلوے نے موقف اپنایاہے کہ 8 ماہ میں 25 ہزارآپریشنزکے دوران صرف 15 معمولی واقعات ہوئے، جن کی شرح 0.2 فیصد بنتی ہے، جبکہ ریلوے سسٹم کی آپ گریڈیشن کاکام جاری ہے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے