• ستمبر 8, 2026
  • Last Update ستمبر 8, 2026 4:00 شام
  • Australia

چور کا خوف، شہری اپنی گاڑی چھت پر لے گیا، ویڈیو وائرل

دوران پرواز مسافر کو ہنگامہ کرنا مہنگا پڑ گیا

’’جیل جانے کے لیے‘‘ لڑکی کی سُنار کی دکان میں چوری (ویڈیو)

دوست کو بائیک خرید کر دینے کیلیے لڑکی نے جرائم کی دنیا میں قدم رکھ دیا

لندن : مقبول برطانوی کامیڈی سیریز ’دی اِن بِٹوینرز‘ کے مداحوں کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آگئی، نیٹ فلکس نے سیریز پر مبنی تیسری فلم بنانے کا باضابطہ اعلان کردیا۔

نیٹ فلکس کی جانب سے جاری کیے گئے مختصر ٹیزر میں سیریز کے چاروں مرکزی کردار پرانی اور خستہ حال گاڑی میں سوار ہوتے دکھائی دیتے ہیں، جسے اسٹارٹ کرنے کی ناکام کوششوں کے بعد گاڑی کی گرد آلود پچھلی کھڑکی پر ’3‘ کا ہندسہ نمایاں کیا گیا، ویڈیو کے اختتام پر فلم کی پروڈکشن شروع ہونے کی تصدیق کردی گئی۔

شائقین کے لیے ایک اور بڑی خبر یہ ہے کہ جیمز بکلی، بلیک ہیریسن، سائمن برڈ اور جو تھامس ایک بار پھر بالترتیب جے کارٹ رائٹ، نیل سدرلینڈ، ول میک کینزی اور سائمن کوپر کے کردار ادا کریں گے۔

فلم کے اس نئے حصے کی کہانی اور دیگر تفصیلات فی الحال خفیہ رکھی گئی ہیں، تاہم تقریباً 12 سال بعد چاروں دوستوں کی واپسی سے شائقین میں خاصا جوش و خروش پایا جارہا ہے۔

’دی اِن بِٹوینرز‘ کے تخلیق کار ڈیمن بیزلی اور ایئن مورس بھی واپس آرہے ہیں اور فلم کی تحریر کے ساتھ ہدایت کاری کی ذمہ داریاں بھی سنبھالیں گے۔ فلم کی پروڈیوسر کلیئر جونز ہوں گی، جبکہ بنجائی کے پیٹرک ہالینڈ اور فج پارک پروڈکشن کے مارک لیزبریل بھی پروڈیوسرز میں شامل ہیں۔

’دی اِن بِٹوینرز‘ پہلی مرتبہ 2008 میں برطانوی چینل ای فور پر نشر ہوئی تھی اور 2010 تک اس کے تین سیزنز نشر کیے گئے۔ بعد ازاں سیریز پر مبنی پہلی فلم 2011 میں جبکہ دوسری فلم 2014 میں ریلیز ہوئی، جس نے شائقین میں مقبولیت حاصل کی۔

پہلی فلم نے تقریباً 3.5 ملین پاؤنڈ کے بجٹ کے مقابلے میں 88 ملین ڈالر سے زائد کا بزنس کیا تھا۔

سیریز کی واپسی کی خبروں کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے برسوں بعد اپنی پسندیدہ ’چوڑیوں‘ کی واپسی قرار دیا۔ بعض مداحوں نے یہ خدشہ بھی ظاہر کیا کہ نئی فلم کہیں اصل سیریز کی مقبولیت اور مزاح کا معیار متاثر نہ کردے۔

ادھر یہ بھی واضح نہیں کہ دیگر سابق کاسٹ ممبرز میں سے کون کون نئی فلم کا حصہ بنے گا۔ خاص طور پر ایملی اٹیک کی واپسی کے حوالے سے قیاس آرائیاں جاری ہیں، جو سیریز میں شارلٹ ہِنچ کلف کا کردار ادا کرتی تھیں۔

فلم کی ریلیز کی تاریخ اور مکمل کہانی سے متعلق تفصیلات تاحال سامنے نہیں لائی گئیں، تاہم نیٹ فلکس کے اعلان نے ’دی اِن بِٹوینرز‘ کے مداحوں میں ایک بار پھر پرانی یادیں تازہ کردی ہیں۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے