• ستمبر 8, 2026
  • Last Update ستمبر 8, 2026 7:30 صبح
  • Australia

ننھے سوشل میڈیا اسٹار عمر شاہ کے انتقال کو ایک برس گزرنے کے بعد ان سے مشابہت رکھنے والے ایک بچے کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔

ننھے سوشل میڈیا اسٹار عمر شاہ کے انتقال کو ایک برس گزرنے کے بعد ان سے حیرت انگیز مشابہت رکھنے والے ایک بچے کی ویڈیو نے مداحوں کو جذباتی کر دیا۔

سوشل میڈیا پر ایک اسکول کے طالب علم کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں بچہ اسکول یونیفارم پہنے نظر آرہا ہے، تاہم صارفین کی توجہ اس کی عمر شاہ سے غیرمعمولی مشابہت نے حاصل کر لی۔

ویڈیو سامنے آتے ہی متعدد صارفین کو عمر شاہ کی یاد آگئی اور کمنٹس سیکشن میں جذباتی پیغامات کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

View this post on Instagram

ایک صارف نے کمنٹس میں لکھا، ’بالکل عمر شاہ جیسا ہے، میری آنکھوں میں تقریباً آنسو آگئے‘ جبکہ کئی مداحوں نے یہ بھی کمنٹس کیے کہ ’ہم عمر شاہ کو اب بھی یاد کرتے ہیں‘۔

واضح رہے کہ عمر شاہ اپنے بھائیوں احمد شاہ اور ابو بکر شاہ کے ہمراہ سوشل میڈیا اور ٹی وی پروگرامز میں نظر آتے تھے۔ احمد شاہ کی مشہور ویڈیو ’پیچھے تو دیکھو‘ وائرل ہونے کے بعد شاہ برادران نے بڑے پیمانے پر مقبولیت حاصل کی تھی۔

عمر شاہ کا گزشتہ برس اچانک انتقال ہو گیا تھا، جس پر ان کے اہل خانہ کے ساتھ ساتھ مداحوں نے بھی گہرے دکھ کا اظہار کیا تھا۔ اب ان کے ہم شکل بچے کی ویڈیو نے ایک بار پھر مداحوں کو ننھے عمر شاہ کی یاد دلادی ہے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے