• ستمبر 8, 2026
  • Last Update ستمبر 8, 2026 8:10 صبح
  • Australia

گفتگو کے دوران انہوں نے کہا، ’’میں فرح سے واقعی بہت محبت کرتا ہوں‘‘۔

معروف میزبان اور صحافی اقرار الحسن نے اپنی تینوں اہلیہ قرۃ العین اقرار، فرح یوسف اور عروسہ خان سے محبت کے حوالے سے دلچسپ گفتگو کی ہے۔

اقرار الحسن حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شریک ہوئے جہاں میزبان نے ان کی ازدواجی زندگی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی اہلیہ فرح یوسف سے سب سے زیادہ محبت کرتے ہیں۔

اس پر اقرار الحسن نے مسکراتے ہوئے کہا کہ وہ یہ نہیں بتائیں گے کہ انہیں اپنی بیویوں میں سے سب سے زیادہ محبت کس سے ہے کیونکہ ایسا کرنے سے گھر میں لڑائی ہو سکتی ہے۔

گفتگو کے دوران انہوں نے کہا، ’’میں فرح سے واقعی بہت محبت کرتا ہوں، لیکن میری سب سے پیاری بیوی قرۃ العین ہیں، جو پہلاج کی والدہ ہیں۔‘‘

اقرار الحسن نے مزید بتایا کہ فرح یوسف ان سے سب سے زیادہ محبت کرتی ہیں جبکہ ان کے بقول گھر میں سب لوگ عروسہ خان سے سب سے زیادہ محبت کرتے ہیں۔

یوں تینوں اہلیہ سے محبت کے سوال پر اقرار الحسن کے دلچسپ انداز میں دیے گئے جواب نے ان کی ازدواجی زندگی کے باہمی تعلقات کی ایک نئی جھلک پیش کر دی۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے