عالمی جوہری توانائی ایجنسی ( آئی اے ای اے) کا کہنا ہےکہ شمالی کوریا نے یورینیئم افزودگی کے لیے اپنے مرکزی یونگ بیون جوہری کمپلیکس میں ایک نئی تنصیب تعمیرکی ہے جس میں 28 تک سینٹری فیوج کاسکیڈز نصب کیے جاسکتے ہیں۔
عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے مطابق شمالی کوریا نے اس کے علاوہ کانگ سون میں واقع اپنی یورینیئم افزودگی کی تنصیب کے ایک توسیع شدہ حصےکو بھی فعال کرنا شروع کر دیا ہے۔
آئی اے ای اے نے شمالی کوریا کی اس پیشرفت کو شدید تشویش کا باعث قرار دیا ہے۔
عالمی جوہری توانائی ایجنسی کا کہنا ہےکہ یہ شواہد اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ شمالی کوریا مختلف مقامات پر اپنی جوہری تنصیبات کو مسلسل وسعت دے رہا ہے۔
خیال رہے کہ آئی اے ای اے کے انسپکٹرز کو 2009 میں شمالی کوریا سے نکالے جانے کے بعد سے وہاں جانے کی اجازت نہیں ملی، اس لیے ادارہ اپنی جائزہ رپورٹوں کے لیے سیٹلائٹ تصاویر پر انحصار کرتا ہے۔
آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر رافائل گروسی نے رواں ہفتے کے آغاز میں ایک بیان میں کہا تھا کہ شمالی کوریا کے جوہری پروگرام کا جاری رہنا اور اس کی مزید ترقی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کی واضح خلاف ورزی ہے اور یہ انتہائی افسوس ناک ہے۔
آئی اے ای اے نے اپریل میں بھی کہا تھا کہ شمالی کوریا کی جانب سے جوہری بم بنانے کی صلاحیت میں اضافہ کیے جانے کے آثار مل رہے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق دنیا کے غریب ترین ممالک میں شمار ہونے کے باوجود کم جونگ اُن ہر سال خفیہ جوہری ہتھیاروں کے ذخیرے کی تیاری پر کروڑوں ڈالر خرچ کرتے ہیں۔ جوہری پھیلاؤ کی روک تھام پر کام کرنے والے ایک تھنک ٹینک کی 2022 کی رپورٹ کے مطابق اس مقصد پر سالانہ تقریباً 64 کروڑ ڈالر خرچ کیے جاتے ہیں۔
شمالی کوریا اب تک 6 جوہری ہتھیاروں کے تجربات کر چکا ہے، جن میں آخری تجربہ ستمبر 2017 میں کیا گیا تھا۔
شمالی کوریا نے 2022 میں خود کو جوہری طاقت قرار دیا تھا اور عہد کیا تھا کہ وہ اپنے جوہری ہتھیار کبھی ترک نہیں کرےگا۔
’اپنے اتحادی حوثیوں کو لگام دو‘، پاکستان کا سعودی عرب کیجانب سے ایران کو پیغام: خبر ایجنسی
نیٹو روس کے ساتھ طویل جنگی محاذ آرائی کی تیاری کر رہا ہے، روسی وزارت خارجہ
امریکی حکام کا مشرق وسطیٰ میں فوجی موجودگی میں کمی اور تنصیبات زیرِ زمین منتقل کرنے پر غور: رپورٹ
القاعدہ افغانستان سے پاکستان میں دہشتگردی کیلئے بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کو مدد فراہم کررہی ہے، اقوام متحدہ
نیتن یاہو مزید 1 منٹ بھی اسرائیلی وزیراعظم رہنے کے اہل نہیں، اپوزیشن رہنماؤں کا مستعفی ہونیکا مطالبہ
حوثیوں کے حملوں کا جواب، سعودی جنگی طیاروں کے یمن کے مختلف علاقوں پر فضائی حملے
دہلی کے سابق چیف سیکرٹری راکیش مہتا نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی
برطانیہ کے ائیر ٹریفک سروسز کے فلائٹ پروسیسنگ اور ریڈار سسٹم میں خرابی دور، سسٹم بحال کردیا گیا
برطانوی پابندیوں کے جواب میں اسرائیل کا مقبوضہ بیت المقدس میں برطانوی قونصل خانہ بند کرنے کا اعلان
سب سے زیادہ تنخواہ لینے والے عالمی رہنما کی تنخواہ میں مزید 10 لاکھ ڈالر سے زائد کا اضافہ
برطانیہ اور فرانس سمیت 12 ممالک نے مقبوضہ مغربی کنارے کی غیر قانونی اسرائیلی بستیوں سے تجارت پر پابندی عائد کردی
ملائیشیا: فلائنگ ڈاکٹر سروس کا ہیلی کاپٹر حادثےکا شکار ہو کر تباہ ہوگیا
تازہ ترین
• 5 منٹ پہلے شمالی کوریا نے یورینیئم افزودگی میں اضافےکیلئے نئی تنصیب تعمیرکرلی، عالمی جوہری توانائی ایجنسی
• 16 منٹ پہلے ’اپنے اتحادی حوثیوں کو لگام دو‘، پاکستان کا سعودی عرب کیجانب سے ایران کو پیغام: خبر ایجنسی
• 21 منٹ پہلے امریکا میں مڈٹرم الیکشن کے بعد ایران سے جنگ فوری ختم ہوجائےگی: ٹرمپ کا دعویٰ
امریکا میں مڈٹرم الیکشن کے بعد ایران سے جنگ فوری ختم ہوجائےگی: ٹرمپ کا دعویٰ
• 39 منٹ پہلے ایجبسٹن ٹیسٹ کے پہلے دن پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 133 رنز بناکر آؤٹ، انگلینڈ کے 4 وکٹ پر 156 رنز
ایجبسٹن ٹیسٹ کے پہلے دن پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 133 رنز بناکر آؤٹ، انگلینڈ کے 4 وکٹ پر 156 رنز
• 54 منٹ پہلے نیٹو روس کے ساتھ طویل جنگی محاذ آرائی کی تیاری کر رہا ہے، روسی وزارت خارجہ
• 1 گھنٹے پہلے لاہور میں ٹک ٹاکر ارشم کی ہلاکت کی تفتیش کا رخ خودکشی سے قتل کی طرف ہوگیا
لاہور میں ٹک ٹاکر ارشم کی ہلاکت کی تفتیش کا رخ خودکشی سے قتل کی طرف ہوگیا
• 1 گھنٹے پہلے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا گیا
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا گیا
• 2 گھنٹے پہلے اقوام متحدہ میں مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نئے سیکرٹری خارجہ ہوں گے: اسحاق ڈار
