• ستمبر 8, 2026
  • Last Update ستمبر 8, 2026 12:45 شام
  • Australia

دوران پرواز مسافر کو ہنگامہ کرنا مہنگا پڑ گیا

’’جیل جانے کے لیے‘‘ لڑکی کی سُنار کی دکان میں چوری (ویڈیو)

دوست کو بائیک خرید کر دینے کیلیے لڑکی نے جرائم کی دنیا میں قدم رکھ دیا

2 چوہے سر عام لڑ پڑے (دلچسپ ویڈیو وائرل)

کیف: روس نے یوکرین میں ڈرونز، کروز میزائلوں اور بیلسٹک میزائلوں سے شدید اور بڑا حملہ کیا ہے، جس کے باعث دارالحکومت کیف میں کم از کم 6 افراد زخمی ہو گئے جبکہ ملک بھر میں اہم بنیادی ڈھانچے اور شہروں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق روسی فوج کی جانب سے کیپٹل کو ہدف بناتے ہوئے ڈرونز اور تیز رفتار بیلسٹک میزائل داغے گئے، جس کے باعث تمام رات الرٹ جاری رہا اور شہریوں کو پناہ گاہوں میں منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی۔

کیف کے میئر نے تصدیق کی کہ شہر پر بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا گیا اور (Solomianskyi) ڈسٹرکٹ میں فوری طبی امدادی ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں۔ کیف میں زخمی ہونے والے 6 افراد میں سے 3 کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ایمرجنسی سروسز نے دارالحکومت کی متاثرہ عمارتوں سے 13 افراد کو محفوظ طریقے سے نکال لیا۔

ہولوسیوسکی ڈسٹرکٹ میں ایک تعلیمی ادارے کے احاطے میں آگ بھڑک اٹھی جبکہ دھماکے کی شدید لہر سے 26 منزلہ غیر رہائشی عمارت کی 23 ویں منزل کو نقصان پہنچا۔

کیف کے مضافاتی علاقے میں ڈرون حملوں کے باعث صنعتی اداروں اور لاجسٹک کمپلیکس میں شدید آگ لگی اور 7 ٹرک تباہ ہو گئے۔

یوکرینی حکام کے مطابق یہ حملے صرف کیف تک محدود نہیں تھے بلکہ دیگر شہروں میں بھی کیے گئے۔ اس کے علاوہ مشرقی یوکرین میں روسی فرنٹ لائن طیاروں سے گائیڈڈ بم بھی گرائے گئے۔

اسرائیل کے جنوبی لبنان پر حملے، 2 بچوں سمیت 12 جاں بحق

واضح رہے کہ یہ حملے امریکی مندوبین اسٹیو وٹکوف کے حالیہ علاقائی دورے کے دوران کی جانے والی 3 روزہ عارضی جنگ بندی کے ختم ہوتے ہی دوبارہ شروع ہوئے ہیں۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے