• ستمبر 9, 2026
  • Last Update ستمبر 9, 2026 12:58 شام
  • Australia

متوفی کی شناخت ثناء اللہ ستی ایڈووکیٹ کے نام سے ہوئی

جوڈیشل کمپلیکس کے باہر کھڑی گاڑی سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی جس کی شناخت ثناء اللہ ستی ایڈووکیٹ کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

ایس پی راولپنڈی بھی موقع پر پہنچ گئے جبکہ ابتدائی شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ثناء اللہ ستی ایڈووکیٹ کی موت کی وجوہات جاننے کے لیے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں، جبکہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

واقعے سے متعلق مزید تفصیلات تحقیقات مکمل ہونے کے بعد سامنے آئیں گی۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے