• ستمبر 8, 2026
  • Last Update ستمبر 8, 2026 8:20 صبح
  • Australia

مصری وزارت خارجہ کے مطابق حملے سعودی عرب کی خودمختاری کی خلاف ورزی اور اس کے عوام کی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں

قاہرہ: مصر نے سعودی عرب کے مختلف شہروں پر یمنی حوثیوں کے میزائل اور ڈرون حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں خطے میں خطرناک کشیدگی قرار دیا ہے۔

مصری وزارت خارجہ کے مطابق ابہا، خمیس مشیط، جازان اور نجران کو نشانہ بنانے والے حملے سعودی عرب کی خودمختاری کی خلاف ورزی اور اس کے عوام کی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔

قاہرہ نے سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مصر اپنی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کو لاحق کسی بھی خطرے سے نمٹنے میں سعودی عرب کی حمایت کرے گا۔

مصر نے واضح کیا کہ شہریوں اور شہری تنصیبات کو نشانہ بنانا ناقابل قبول ہے۔ قاہرہ کے مطابق سعودی عرب کی سلامتی عرب قومی سلامتی کا بھی اہم حصہ ہے۔

مصر کی وزارت خارجہ نے حالیہ علاقائی کشیدگی کے دوران سعودی عرب کے ساتھ رابطے اور تعاون جاری رکھنے پر بھی زور دیا ہے۔

pic.twitter.com/WqegYqr1L4 — Ministry of Foreign Affairs of Egypt (@MFAEgOfficial) September 8, 2026

pic.twitter.com/WqegYqr1L4

حوثیوں کے تازہ حملوں میں سعودی حکام کے مطابق 73 افراد زخمی ہوئے ہیں، جبکہ بعض توانائی تنصیبات پر آگ لگنے اور کچھ آپریشنز عارضی طور پر متاثر ہونے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے