• ستمبر 10, 2026
  • Last Update ستمبر 10, 2026 2:08 شام
  • پاکستان

اسلام آباد میں محبت کی یادگار، صوبیہ محل کی دلچسپ داستان

سو سال تک نظروں سے اوجھل مینڈک کی نئی نسل

چور کا خوف، شہری اپنی گاڑی چھت پر لے گیا، ویڈیو وائرل

دوران پرواز مسافر کو ہنگامہ کرنا مہنگا پڑ گیا

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی بریگیڈیئر (ر) اسلم گھمن نے تصدیق کی کہ بانی پی ٹی آئی سے اعلیٰ ترین سطح پربات چیت ہورہی ہے، وہ اسی سال جیل سے باہر آ جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی بریگیڈیئر (ر) اسلم گھمن نے اے آر وائی نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے حوالے سے اہم ترین انکشافات کیے۔

اسلم گھمن نے تصدیق کی کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی اور سیاسی بریک تھرو کے لیے اعلیٰ ترین سطح پر بات چیت جاری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مذاکرات کرنے والے کچھ لوگوں سے ان کی بات ہوئی ہے، تاہم مذاکرات میں شامل افراد کے نام امانت ہیں، اس لیے وہ بتانا نہیں چاہتے۔

رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اصولوں پر قائم ہیں اور وہ کبھی اس بات پر راضی نہیں ہوں گے کہ ملک پر کسی کی اجارہ داری قائم رہے۔

بانی پی ٹی آئی کی رہائی سے متعلق انھوں نے دعویٰ کیا کہ بانی پی ٹی آئی اسی سال جیل سے باہر آ جائیں گے کیونکہ موجودہ حکمرانوں سے ملک اور معیشت نہیں چل رہی۔

بریگیڈیئر (ر) اسلم گھمن نے موجودہ حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں "نالائقوں اور کرپٹ لوگوں کا ٹولہ” قرار دیا اور کہا کہ ملک میں گڈ گورننس نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔

انہوں نے وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک شریف اور ایماندار انسان ہیں اور "فارم 47” والی پیداوار نہیں ہیں۔

حکومتی رویے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ یہ فرعونیت کی حد ہے اگر ایک وزیر بھی وزیراعظم سے آسانی سے نہیں مل سکتا۔

انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ اور دیگر حکمران صرف سرکاری جہازوں اور ہیلی کاپٹروں میں بیٹھ کر گھومنے کے اہل ہیں۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے