• ستمبر 8, 2026
  • Last Update ستمبر 8, 2026 5:10 صبح
  • Australia

امریکی دعوؤں پر ایران کی جانب سے تاحال کوئی مؤقف سامنے نہیں آیا

امریکا نے ایران کے خلاف بحری ناکہ بندی کی تفصیلات جاری کردیں امریکی سینٹ کام کے مطابق کارروائی کے دوران 94 بحری جہازوں کے راستے تبدیل کیے گئے جبکہ ناکہ بندی کی مبینہ خلاف ورزی پر 3 ایرانی بحری جہازوں کو ناکارہ بنا دیا گیا۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق امریکی فورسز نے معائنے کے لیے 2 تجارتی جہازوں کی تلاشی بھی لی، جبکہ ایک خفیہ آپریشن کے دوران سمندر میں موجود 80 بحری بارودی سرنگیں صاف کی گئیں۔

امریکی سینٹ کام کا کہنا ہے کہ سمندری راستے کی صفائی کے بعد اس علاقے میں بحری جہازوں کی آمدورفت میں اضافہ متوقع ہے۔

امریکی حکام کے مطابق 20 امریکی طیارہ بردار جہاز بحیرہ عرب میں بحری ناکہ بندی کی کارروائی میں مصروف ہیں۔ امریکی حکام نے مزید دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھلی اور امریکی بحریہ کے کنٹرول میں ہے۔

امریکی دعوؤں پر ایران کی جانب سے تاحال کوئی مؤقف سامنے نہیں آیا۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے