• ستمبر 8, 2026
  • Last Update ستمبر 8, 2026 6:28 شام
  • Australia

اجلاس کو بتایا گیا کہ موجودہ چینی ذخائر اور متوقع پیداوار آئندہ کرشنگ سیزن تک ملکی ضروریات پوری کرنے کے لیے کافی ہیں

نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ملک میں چینی کے ذخائر اور کرشنگ سیزن کی ضروریات کے حوالے سے اہم اجلاس میں ملکی ضروریات کا جائزہ لیا گیا۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت شوگر اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں ملک میں چینی کے ذخائر، مارکیٹ کی صورت حال اور آئندہ کرشنگ سیزن کی ضروریات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں متعلقہ حکام کی جانب سے چینی کے موجودہ ذخائر اور متوقع پیداوار کے حوالے سے بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ موجودہ چینی ذخائر اور متوقع پیداوار آئندہ کرشنگ سیزن تک ملکی ضروریات پوری کرنے کے لیے کافی ہیں۔

اسحاق ڈار نے ملک میں چینی کے وافر ذخائر کی دستیابی پر اطمینان کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ چینی کی دستیابی اور مارکیٹ کی صورت حال پر مسلسل نظر رکھی جائے۔

نائب وزیراعظم نے غذائی تحفظ اور مارکیٹ میں استحکام یقینی بنانے کے لیے متعلقہ اداروں کے درمیان مؤثر رابطہ کاری اور بروقت اقدامات پر زور دیا۔

اسحاق ڈار نے ضروری اشیائے خورونوش کی مناسب نرخوں پر دستیابی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی، تاکہ صارفین کو اشیائے ضروریہ کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا نہ ہو۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے